جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

داعش تنظیم کے پانچ سینئر کمانڈر گرفتارکرلیے گئے،امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ

datetime 11  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیاہے کہ داعش تنظیم سے تعلق رکھنے والے 5 نمایاں ترین مطلوب افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے اپنی ٹوئیٹ میں پانچوں داعشیوں کی گرفتاری کے وقت اور جگہ کے بارے میں وضاحت نہیں کی۔ایسا نظر آتا ہے کہ ٹرمپ کی مراد داعش کے اْن پانچ کمانڈروں سے ہے جن کو عراقی سکیورٹی فورسز نے شام کے ساتھ سرحد پر گرفتار کیا۔

یہ کارروائی امریکی انٹیلی جنس اور ترکی کے تعاون سے عمل میں آئی۔عراقی حکومت کے سکیورٹی مشیر ہشام الہاشمی نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا تھا کہ عراقی انٹیلی جنس کے افسران نے داعش کے سرغنے ابو بکر البغدادی کے ایک معاون کو حراست میں لیا ہوا ہے۔ مذکورہ افسران نے اس معاون کے موبائل فون میں موجود ایپلی کیشن کو تنظیم کے چار کمانڈروں کو جال میں پھنسانے کے واسطے استعمال کیا۔الہاشمی کے مطابق ترکی کے حکام نے رواں برس فروری میں اپنی سرزمین پر داعش کے رہ نما اسماعیل العیثاوی عرف ابو زید العراقی کو گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں اسے عراقی انٹیلی جنس کے ذمّے داران کے حوالے کر دیا گیا۔الہاشمی نے العیثاوی کو داعش سربراہ البغدادی کا براہ راست معاون قرار دیا۔ وہ کئی ممالک میں داعش کے بینک کھاتوں میں مالی رقوم کی منتقلی کا ذمّے دار تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…