جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان اور رومانیہ کی ماڈل گرل کے درمیان قربتیں دوریوں میں تبدیل ہو گئیں

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کے مشہور ہیرو سلمان خان اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والی ماڈل،اداکارہ اور گلوکارہ لیولیا ونتورکے 6سالہ تعلق کے حوالے سے ابتک کی سب سے بڑی خبر منظر عام پر آ گئی ،کترینہ کیف کے بعد لولیا ونتور کا بھی سلمان خان کے ساتھ ’’معاشقہ ‘‘ اپنے منطقی انجام تک پہنچ گیا ،سلمان خان اور رومانیہ کی ماڈل گرل کے درمیان قربتیں دوریوں میں تبدیل ہو گئیں۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق اینکر سے سنگر بننے والی رومانیہ کی فن کارہ لولیا ونتور کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سلمان خان کی گرل فرینڈ ہیں، ان دونوں ستاروں کو لے کر میڈیا میں اکثر افواہوں کے بادل نظر آتے ہیں جبکہ کچھ عرصہ پہلے تو سلمان خان اور لولیا ونتور کی شادی کی تاریخوں کے بارے میں بھی قیاس آرائیاں کی جا رہیں تھیں تاہم اب بھارتی فلم انڈسٹری میں ان قیاس آرائیوں کی گونج سنائی دے رہی ہے کہ سلمان خان اور لولیا ونتور کے درمیان گذشتہ 6سال سے پروان چڑھنے والی محبت کا ’’اختتام ‘‘ ہو چکا ہے ،ان قیاس آرائیوں کے پیچھے لولیا ونتور کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’’ٹویٹر ‘‘ پر گذشتہ روز کی جانے والی وہ ٹویٹ ہے جس میں رومانوی گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ’’’’فرق نہیں پڑتا آپ کیا کہتے ہیں، کچھ لوگ ہمیشہ اسے الگ طریقہ سے لیں گے یا الگ طریقہ سے اس کی وضاحت کریں گے‘‘۔ان کے اس ٹویٹ کو لوگ لولیا اور سلمان خان کے بیچ دراڑ پڑ جانے سے تشبیہ دے رہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…