نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح ہندوستان نے بھی کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر عمل در آمد ہونا چاہیے۔ایران کے نیوکلیائی پروگرام کے تعلق سے امریکہ کے اقدام پر ہندوستان نے تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نیوکلیائی توانائی کے پرامن استعمال کے ایران کے حق کا احترام کریں اور تمام متنازعہ امور کا بات چیت اور سفارتی طریقہ سے پرامن حل نکالیں۔ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کا کہنا تھا کہ ہندوستان کا
ہمیشہ سےموقف واضح رہا ہے کہ نیوکلیائی توانائی کے پرامن استعمال کے ایران کے حق کا احترام کرتے ہوئے اس کے نیوکلیائی مسئلہ کا بات چیت اور سفارتی طریقہ سے پرامن حل نکالا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ایران کا نیوکلیائی پروگرام پوری طرح سے پرامن ہے اور یہ بین الاقوامی برادری کے مفاد میں بھی ہے۔واضح رہے کہ آئی اے ای اے کی جانب سے اب تک گیارہ بار اس بات کا اعلان کیا جا چکا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے اور وہ ایٹمی معاہدے پر عمل کر رہا ہے۔