منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

’’میاں شہبازشریف زندہ باد، تیرے نال دا کم کوئی نہیں کرسکدا‘‘’’میری بہن اب میرے لئے کیاحکم ہے؟‘‘ خاتون کو شہباز شریف کا دلاسہ، جہلم ہسپتال میں انتہائی جذباتی مناظر

datetime 10  مئی‬‮  2018 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم میں منصوبوں کا افتتاح کرنے کے لئے پہنچے تو ہاسپٹل کے راستے میں عوام کا ہجوم انہیں دیکھنے کے لئے امڈ آیا، پرجوش نوجوان وزیراعلی کو دیکھ کر ساڈا شیرآیا کے نعرے لگاتے رہے ۔ وزیراعلی نے ہاتھ بلند کر کے ان کے نعروں کا گرمجوشی سے جواب دیا، ایک نوجوان نے بلند آواز میں کہاکہ میاں صاحب آئی لو یو،تو وزیراعلی نے مسکراہٹ سے اس کی بات کا جواب دیا ۔وزیراعلی ہیپاٹائٹس

فلٹر کلینک کا افتتاح کرنے کے بعد وارڈ میں پہنچے تو ایک خاتون مریضہ نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہاکہ اگرچہ میرا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں لیکن آپ نے پنجاب میں اتنے ترقیاتی کام اتنی تیز رفتاری سے کروائے ہیں کہ اب عوامی خدمت کے میدان میں پاکستان مسلم لیگ(ن) سب سے آگے ہے، آپ کا کام بہت اچھا ہے ۔کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ جہلم میں اتنا ا چھا ہسپتال بنے گا اورایسی اعلی اور بہترین پتھالوجی لیب اور ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک قائم ہوگا لیکن آپ نے یہ کر دکھایا۔ایک خاتون کی طرف سے جہلم میں پرائیوٹ پریکٹس کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف شکایت پر وزیراعلی نے ڈی سی جہلم کو فوری کارروائی کا حکم دیا اور 24گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعلی نے خاتون کو دلاسہ دیتے ہوئے کہاکہ میری بہن اب میرے لئے کیا حکم ہے؟، خاتون مریضہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعلی محمد شہبازشریف میڈیکل وارڈ میں پہنچے اورمریضوں کی عیادت کی ۔ ایک بزرگ مریض کو سلام کرتے ہوئے دعا کرنے کی درخواست کی تو بزرگ مریض نے ڈھیروں دعائیں دی جبکہ ایک مریض وزیراعلی کو دیکھ کر جذباتی ہوگیا اور اس نے پرجوش انداز میں کہا کہ ’’میاں شہبازشریف زندہ باد، تیرے نال دا کم کوئی نہیں کرسکدا‘‘۔وزیراعلی محمدشہبازشریف نے ہاسپٹل کے آپریشن تھیٹر، پتھالوجی لیب، ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک، ڈینٹل سیکشن، آئی وارڈاور دیگر شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیراور صوبائی سیکرٹری صحت علی جان خان، ایم ایس اور انکی ٹیم کو شاندار خدمات پر سراہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…