ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں واجد ضیااحتساب عدالت میں پیش ٗ بیان ریکارڈ کروایا

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور بیان ریکارڈ کروایا ۔جمعرات کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کی۔ اس موقع پر جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔واجد ضیاء نے عدالت کو بتایا کہ 20اپریل کو ایڈیشنل ڈائریکٹر

ایف آئی اے کے طور پر کام کر رہا تھا کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ سنایا، عدالت نے گلف اسٹیل ملز کے قیام سے متعلق سوالات پوچھے، سپریم کورٹ نے پوچھا کہ سرمایہ قطر سے کیسے برطانیہ اور سعودی عرب گیا اور قطری شہزادے حمد بن جاسم کا خط افسانہ ہے یا حقیقت، اس کے علاوہ حسین نواز کی جانب سے نوازشریف کو کروڑوں روپے کے تحائف اور لندن فلیٹس سے متعلق بھی سوال کیے گئے۔واجد ضیا نے کہا کہ جے آئی ٹی نے تفتیش کرناتھی کہ نواز شریف ان اثاثوں کے مالک ہیں یا کوئی بے نامی دار ہیں، جے آئی ٹی کو سپریم کورٹ کی طرف سے 60دنوں میں حتمی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات دی گئیں، سپریم کورٹ نے مجھے جے آئی ٹی کا سربراہ اور دیگر پانچ افراد کو بطور ممبر شامل کیا، دس جولائی 2017 کو دس والیمز پر مشتمل جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…