منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

عام انتخابات سے قبل تحریک انصاف کو بڑی مدد مل گئی پاک فوج کے نامور ریٹائرڈ جنرل کی بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات پیر آف گولڑہ شریف نے بھی حمایت کر دی، ٹائیگروں کا سر فخر سے بلند کردینے والی خبر آگئی

datetime 10  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ  ڈیسک)عمران خان کی بنی گالہ میں پاک فوج کے نامور اور معروف ریٹائر جنرل علی قلی خان اور ان کے فرزند خالد قلی خان سے بنی گالہ میں ملاقات،گولڑہ شریف میں پیر مہر علی شاہ ؒکے مزار پر حاضری، گدی نشین پیر نظام الدین جامی سے ملاقات، پیر آف گولڑہ شریف نے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کا یقین دلادیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی

بنی گالہ میں پاک فوج کے نامور اور معروف ریٹائر جنرل علی قلی خان اور ان کے فرزند خالد قلی خان سے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر عمران خان اور جنرل ریٹائر قلی خان کے درمیان ملی و علاقائی سیاست پر بات چیت کی گئی ۔ بعدازاں عمران خان نے گولڑہ شریف میں پیر مہر علی شاہؒ کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر گدی نشین پیر نظام الدین جامی سے ملاقات میں عمران خان نے عام انتخابات میں ان سے تحریک انصاف کی حمایت طلب کی جس پر پیر آف گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے عام انتخابات میں عمران خان کو حمایت کی یقین دہانی کروادی۔ واضح رہے کہ گولڑہ شریف دربار کے ملک اور بیرون ملک لاکھوں کی تعداد میں مریدین اور معتقدین ہیں ۔ سیاسی تجزیہ نگار پیر آف گولڑ شریف کی جانب سے حمایت ملنے کو تحریک انصاف کی بہت بڑی کامیابی قرار دے رہےہیں۔ پیر آف گولڑ شریف سے ملاقات کے موقع پر عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف انتخابات میں واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ مذہبی ووٹ لیامگر اب اسے یہ ووٹ نہیں ملنے والا،علما کرام اور پوری قوم کو ہمارا ساتھ دینا چاہئے ،ختم نبوت کے حوالے سے راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو عام ہونا چاہئے تاکہ عوام کو (ن)لیگ کی اصلیت پتہ چل سکے۔عمران خان نے کہا کہ انتخابات میں کسی سے اتحاد کرنے کا ارادہ نہیں،صرف مولانا سمیع الحق سے اتحاد کریں گے،انتخابات وقت پر ہوں گے۔ٹکٹ میرٹ پر دیں گے،جس کا میں خود فیصلہ کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…