جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی فلم’’سات دن محبت ان‘‘ کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی فلم ’’سات دن محبت اِن‘‘ کے پہلے ٹریلر کے ریلیز ہوتے ہی شائقین اس کی ریلیز کا انتظار بھی بے صبری سے کرنے لگ گئے ۔فلم میں ماہرہ خان اور شہریار منور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، جبکہ یہ 2018 کی پہلی کامیڈی فلم کے طور پر بھی سامنے آنے والی ہے۔اس فلم کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا، جسے دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ فلم کے مرکزی کردار آپس میں کیسے ملتے ہیں۔

یا ان کا آپس میں تعلق کیسے قائم ہوتا ہے۔پہلے ٹیزر کے بعد یہ اندازے بھی غلط ثابت ہوتے دکھائی دیتے ہیں کہ فلم میں جاوید شیخ منفی کردار میں نظرآئیں گے، کیوں کہ فلم کے گزشتہ ماہ 17 اپریل کو جاری کیے گئے ٹیزر میں بظاہر انہیں منفی کردار میں دکھایا گیا تھا۔ٹریلر میں جاوید شیخ کو منفی انداز میں دکھائے جانے کے بجائے انہیں جن اور بھوت کے کردار میں دکھایا گیا ہے، جو بظاہر فلم کے مرکزی ہیرو یعنی شہریار منور کو مشوروں سے بے وقوف بناتے یا پھر زیرو سے ہیرو بناتے ہوئے نظر آتے ہیں۔فلم کے ٹریلر کی ریلیز کے فوری بعد ہی سوشل میڈیا پر شائقین نے اس کی تعریفیں شروع کردیں۔ان کا کہنا تھا کہ فلم کے ٹریلر نے ماضی کی محبت کا تازہ کردیا۔جبکہ انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان اور شہرہار منور فلم میں جادو کرتے نظر آئیں گے۔خیال رہے کہ فلم میں میرا سیٹھی، آمنہ الیاس، عامر قریشی، حنا دلپذیر اور عدنان شاہ ٹیپو بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔رومانٹک کامیڈی فلم کی ہدایات کامیاب پاکستانی فلم ’زندہ بھاگ‘ کے مینو گور اور فرجاد نبی دی ہیں، جب کہ فلم کی موسیقی نامور موسیقارارشد محمود، شجاع حیدر اور شانی ارشد نے ترتیب دی ہے۔فلم ایک نوجوان لڑکے یعنی ٹیپو کی کہانی ہے جو کراچی کے ہجوم میں اپنی محبت کی تلاش میں سرگرداں ہے، ہر رومانوی کہانی کی طرح اس لڑکے کو بھی کئی مسائل کا سامنا کرنا ہوگا، جسے پار کرکے اسے اپنی منزل حاصل کرنی ہوگی۔فلم کا اسکرپٹ فصیح باری خان نے تحریر کیا ہے۔رومانٹک کامیڈی فلم کو رواں برس عیدالفطر پر ریلیز کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…