نیویارک (این این آئی)معروف ہولی وڈ اداکارہ کرسٹن ڈونسٹ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔پیپل میگزین کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے ترجمان نے ایک بیان کے ذریعے اعلان کیا کہ 36 سالہ کرسٹن ڈونسٹ نے صحت مند بیٹے کو جنم دیا۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ اداکارہ اور بچے دونوں کی صحت بالکل ٹھیک ہے جبکہ اس کے علاوہ کوئی اور تفصیل شیئر نہیں کی گئی۔یاد رہے کہ 36 سالہ کرسٹن ڈونسٹ نے
رواں سال جنوری میں ایک فوٹو شوٹ کے ذریعے اپنے حاملہ ہونے کی خبر کا اعلان کیا تھا۔ ان کی اپنے ساتھی 30 سالہ جیسی پلمونس سے 2016 میں ’فارگو‘ نامی شو کی شوٹنگ کے دوران ملاقات ہوئی تھی، جس میں ان دونوں نے شادی شدہ جوڑے کا کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ کرسٹن ڈونسٹ 2002 اور 2007 کی کامیاب فلم ’اسپائڈر مین‘ میں مرکزی اداکارہ کا کردار نبھا چکی ہیں۔انہوں نے 1995 میں چائلڈ آرٹس کے طور پر فلم ’جومانجی‘ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔