منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

بلیو وہیل گیم کے بعد اب ’’ڈیوڈرنٹ چیلنج‘‘ نے تہلکہ مچا دیا، بچے کس طرح اس گیم کا شکار ہو رہے ہیں اور اس گیم میں کیا کچھ ہوتا ہے؟ سنسنی خیز انکشافات

datetime 9  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) بلیو وہیل گیم کے بعد اب والدین کے لیے سر درد بننے کے لیے ڈیوڈرنٹ چیلنج میدان میں آ گیا ہے، اس سے کیا ہوتا ہے اور بچے کیسے زخمی ہو جاتے ہیں، یو ٹیوب پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں میل آن لائن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سکولوں میں بچے کئی طرح کے کھیل کھیلتے ہیں لیکن اب برطانیہ کے سکولوں میں ایک ایسا خوفناک کھیل بے حد مقبول ہو رہا ہے کہ جس کا سوچ کر ہی بڑے خوفزدہ ہو جائیں۔

میل آن لائن کے مطابق اس کھیل کا نام ’ڈیوڈرنٹ چیلنج‘ (Deodorant Challenge) ہے۔ اس کھیل میں بچے ڈیوڈرنٹ (باڈی سپرے) لیتے ہیں اور اسے چند انچ کے فاصلے سے اپنے بازو یا جسم کے کسی دیگر حصے پر مسلسل چھڑکتے رہتے ہیں جو بچہ زیادہ وقت کے لیے اپنے جسم پر ڈیوڈرنٹ چھڑکتا ہے وہ جیت جاتا ہے۔ جسم پر مسلسل ڈیوڈرنٹ چھڑکنے سے شدید جلن ہوتی ہے، اس جگہ سے جلد ادھڑ جاتی ہے اور بسا اوقات پھپھولا بن جاتا ہے جیسے آگ سے جلنے کے باعث بنتا ہے، اس زخم کا نشان کبھی نہ جانے والا ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں والدین اس نئے کھیل پر انتہائی متفکر ہیں، برطانوی شہر برسٹل کی رہائشی خاتون ایلی پریسکاٹ کا کہنا ہے کہ ’’میری بیٹی اس کھیل میں اپنے دونوں بازوؤں اور پنڈلیوں پر کئی زخم کروا بیٹھی ہے، یہ کھیل انتہائی خطرناک ہے، چونکہ بچے یہ کھیل زیادہ تر سکولوں میں ہی کھیلتے ہیں اس لیے انہیں اس سے باز رکھنے کے لیے سکولوں کی انتظامیہ کو اقدامات کرنے چاہئیں۔  بلیو وہیل گیم کے بعد اب والدین کے لیے سر درد بننے کے لیے ڈیوڈرنٹ چیلنج میدان میں آ گیا ہے، اس سے کیا ہوتا ہے اور بچے کیسے زخمی ہو جاتے ہیں، یو ٹیوب پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں میل آن لائن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سکولوں میں بچے کئی طرح کے کھیل کھیلتے ہیں لیکن اب برطانیہ کے سکولوں میں ایک ایسا خوفناک کھیل بے حد مقبول ہو رہا ہے کہ جس کا سوچ کر ہی بڑے خوفزدہ ہو جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…