دبئی (نیوز ڈیسک) پاکستانی خاتون نے آن لائن خریداری کرکے دبئی ڈیوٹی فری ملینیم لکی ڈرا میں ایک ملین ڈالر جیت لیے ہیں، جب قسمت مہربان ہوتی ہے تو تبدیلیاں ایسے رونما ہوتی ہیں کہ انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے، ایسا ہی کچھ پاکستانی خاتون کے ساتھ ہوا، پاکستانی خاتون آن لائن ٹکٹ خرید کر کروڑ پتی بن گئی، اس خاتون نے دبئی ڈیوٹی فری ملینیم لکی ڈرا میں ایک ملین ڈالر جیت لیے، دبئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے ٹرمینل 1 میں آن لائن ٹکٹ خریداروں میں سے دو خوش نصیبوں کو منتخب کرنے کے لیے قرعہ اندازی ہوئی۔
اس قرعہ اندازی میں پاکستانی خاتون نے ایک ملین ڈالر کی لاٹری جیتی جبکہ دوسرا نام ایک بھارتی خاتون کا نکلا جس نے بھی ایک ملین ملین ڈالر جیتے، واضح رہے کہ ایک ملین ڈالر جیتنے والی 34 سالہ لیمیا مصطفیٰ کا تعلق کراچی سے ہے، وہ یہ انعام جیتنے پر بہت خوش ہیں انہوں نے کہا کہ یہ آن لائن ٹکٹ میں نے شوہر کی تاریخ پیدائش کے حوالے سے خریدا تھا، انہوں نے انعام دینے والی کمپنی کا بھی شکریہ ادا کیا، اس موقع پر لیمیا مصطفیٰ نے کہا کہ مجھے یقین تھا کہ ایک دن میں یہ لکی ڈرا جیتوں گی۔