لاہور ( این این آئی) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے ایم این ایم موٹرز کرپشن کیس میں بڑی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے مرکزی ملزم میگا سٹاکسٹ ملزم سرور خان کو سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا ۔ ترجمان نیب لاہور کے مطابق ملزم پر 1 ارب روپے سے زائد رقوم کے فراڈ کا الزام ہے ، ملزم سرور خان ضلع جھنگ اور بھکر کے تمام سٹاکسٹ کا سربراہ تھا۔
ترجمان کے مطابق ایم این ایم کرپشن کیس میں نیب کی پیشرفت پر ملزم رواں سال جنوری میں ملک سے فرار ہوا جسکی گرفتاری انتہائی اہم تھی۔ملزم سرور خان کی پاکستان آمد کی خفیہ اطلاع پر کارروائی میں گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ایم این ایم کرپشن کیس میں ہزاروں متاثرین سے اربوں روپے لوٹے گئے،ملزمان کی جانب سے موٹرسائیکل فراہمی اور انویسٹمنٹ کے نام پر خطیر رقوم بٹوری گئیں،نیب لاہور مرکزی ملزم احمد سیال سمیت 5 شریک ملزمان کی گرفتاری عمل میں لا چکا جن سے تحقیقات جاری ہیں، مذکورہ کیس میں علاقائی پولیس اور ایف آئی اے تحقیقات میں خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے پر کیس نیب کو رپورٹ کیا گیا۔ملزم سرور خان کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے احتساب عدالت کے روبرو پیش کردیا گیا اور احتساب عدالت نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔ملزم سرور خان کی پاکستان آمد کی خفیہ اطلاع پر کارروائی میں گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ایم این ایم کرپشن کیس میں ہزاروں متاثرین سے اربوں روپے لوٹے گئے،ملزمان کی جانب سے موٹرسائیکل فراہمی اور انویسٹمنٹ کے نام پر خطیر رقوم بٹوری گئیں،نیب لاہور مرکزی ملزم احمد سیال سمیت 5 شریک ملزمان کی گرفتاری عمل میں لا چکا جن سے تحقیقات جاری ہیں، مذکورہ کیس میں علاقائی پولیس اور ایف آئی اے تحقیقات میں خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے پر کیس نیب کو رپورٹ کیا گیا۔ملزم سرور خان کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کیلئے احتساب عدالت کے روبرو پیش کردیا گیا اور احتساب عدالت نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔