لاہور (آن لائن) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں 8 جون سے گرمیوں کی تعطیلات کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم فیصلے کا نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا۔ سیکرٹری سکولز پنجاب کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں سمر کیمپ لگانے پر پابندی عائد ہو گی تاہم اگر کسی سکول نے تعطیلات کے عرصے میں سمر کیمپ لگانا ہو گا تو اس کی پہلے ڈسٹرکٹ سکولز اتھارٹی
سے اجازت حاصل کرنا لازم ہو گی۔ سیکرٹری سکولز کے مطابق اگر کسی سرکاری یا نجی سکولوں کی انتظامیہ نے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران سمر کیمپ لگانے پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کی تو اسے 20 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا جبکہ دوسری طرف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے اس پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے تجویز پیش کی ہے کہ اگر کوئی نجی سکول بغیر فیس کی دوان تعطیلات سمر کیمپ لگانا چاہتا ہے تو اسے اس کی اجازت ہونی چاہیے۔