جمعرات‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2024 

مادھوری پہلی بار عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم میں رقص کریں گی

datetime 9  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ فلم ساز کرن جوہر کی فلم ’کلنک ‘میں ڈانسنگ کوئن مادھوری ڈکشٹ اور شوخ وچنچل عالیہ بھٹ ایک ساتھ رقص کریں گی ۔مادھوری ڈکشٹ فلم کلنک میں ڈانس ٹیچر کا کردار نباہ رہی ہیں،وہ اس سے قبل فلم ’آجا نچ لے‘ میں بھی اسی نوعیت کا کردار ادا کرچکی ہیں۔ٹائمز آف انڈیا نے فلم سے وابستہ ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ عالیہ بھٹ اور مادھوری ڈکشٹ کی ڈانس پرفارمنس کو آئندہ ہفتے فلمایا جائیگا ۔

دونوں خوبصورت اداکارائیں اس سے قبل ایک ویڈیو میں فلم ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘کے گانے’ ٹما ،ٹما ‘ پر رقص کی کرچکی ہیں تاہم کسی بھی فلم میں ان کی یہ پہلی ساتھ پرفارمنس ہوگی۔کرن جوہر کی فلم کلنک اس سے قبل اسٹار کاسٹنگ کی وجہ سے خبروں میں رہی ،فلم میں سنجے دت ، مادھوری ڈکشٹ ، عالیہ بھٹ ، ورن دھون ، سوناکشی سنہااور ادیتا رائے کپور نمایاں کردار نباہیں گے ۔کلنک ہی وہ فلم ہے جس کی وجہ سے فلم بین ایک بار پھر سنجے دت اور مادھوری ڈکشٹ کی جوڑی کو 21 برس بعد بڑے پردے پر دیکھ سکیں گے،اسٹار جوڑی نے آخری بار 1997ء میں فلم’ مہانتا ‘میں ایک ساتھ کام کیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…