اسلام آباد(نیوزڈیسک)دھاندلی کا پنڈورہ بکس کھلنے کا وقت آگیا،جوڈیشل کمیشن کا اہم اعلان، تیرہ افراد کو چھ مئی کو طلب کرلیا ہے، متعلقہ افراد کو بلانے کی درخواست تحریک انصاف نے دی تھی ، تمام افراد کو پیش ہونے کے لئے سمن جاری کردییے گئے ہیں ،نبیل گبول نجم سٹھی چیئرمین نادرا اور دیگر اہم شخصیات اس لسٹ میں شامل ہیں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کو بھی نوٹس جاری کیاگیا ہے جبکہ ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن لاہور کراچی اور اسلام آباد کو بھی طلب کیاگیا ہے ۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اور سندھ کا نام بھی شامل ہے اس حوالے سے تمام افراد کو سمن جاری کردیئے گئے ہیں۔