ریاض (این این آئی )کوک سٹوڈیو سے شہرت پانے والے گلو کار عاصم اظہر نے اپنی والدہ کے ساتھ عمرہ ادا کر کے بڑا خواب پورا کر لیا ۔گلو کار کی والدہ کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے دوران لی گئی تصویر دیکھ کر ہر کوئی عش عش کراٹھا ۔تفصیل کے مطابق گلوکار عاصم اظہر اپنی والدہ کے ہمرہ سعودی عرب پہنچے جہاں دونوں ماں بیٹے نے عمرہ ادا کیا ۔اس موقع پر گلو کار نے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی والدہ کے ہمراہ کھڑے بے حد
خوش دکھائی دے رہے ہیں ۔عاصم اظہر نے پیغام لکھا کہ الحمداللہ ،اپنی والدہ کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے لے کر آنے کا خواب آج پورا ہو گیا ۔اس پوسٹ پر سوشل میڈ یا صارفین نے بھی عاصم اظہر کی خوب تعریف کی ۔واضح رہے کہ عاصم اظہر پاکستانی گلو کار ہیں اور اب تک ان کے کئی گانیں مارکیٹ میں آچکے ہیں لیکن ان کی وجہ شہرت کوک سٹوڈیو بنی جب انہوں نے مومنہ مستحسن کے ساتھ ’’تیرا وہ پیار ‘‘گانا گایا ۔اس گانے کو لوگوں میں بے حد پسند کیا گیا تھا ۔