ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سونم اور ایشوریا کی 10سالہ سرد جنگ ختم، شادی کی دعوت دیدی

datetime 8  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این اائی)اداکارہ سونم کپور کی شادی کی تقریبات دھوم دھام سے ہوئیں وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ان کی شادی یقیناًبولی وڈ کی رواں سال ہونے والی سب سے بڑی شادیوں میں سے ایک ہے، جس کا شائقین کا کافی انتظار تھا۔یہ بات سبھی جانتے ہیں کہ سونم کپور اور ایشوریا رائے کے درمیان گزشتہ 10 سال سے سرد جنگ جاری ہے۔کیوں کہ سونم کپور نے 10 سال

قبل 2008 میں دنیا کے سب سے معروف فیشن فلم فیسٹیول ’کانز‘ میں ایشوریا رائے کی جگہ لی تھی۔سونم کپور کو 10 سال قبل میک اپ برانڈ ’لوریل‘ نے اپنا سفیر مقرر کیا تھا، اس سے قبل اس میک اپ برانڈ کی واحد سفیر ایشوریا رائے تھیں، جو گزشتہ 16 سال سے ’کانز‘ فلم فیسٹیول میں برانڈ کی نمائندگی کر رہی ہیں۔10 سال قبل سونم کپور اور ایشوریا رائے میں اس وقت سرد جنگ شروع ہوئی تھی، جب سونم نے ایشوریا رائے کو ’آنٹی‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب ان جیسی نوجوان لڑکیوں کا زمانہ ہے۔اگرچہ ’لوریل‘ میک اپ برانڈ نے سونم کپور کو بھی اپنا سفیر مقرر کیا، تاہم برانڈ نے ایشوریا رائے کو بھی نمائندگی کے لیے برقر ار رکھا اور اب تک دونوں اداکارائیں اسی برانڈ کی نمائندگی کے لیے کانز کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوتی ہیں۔رواں برس بھی دونوں اداکارائیں ’لوریل‘ کی جانب سے کانز میں شرکت کریں گی اور سونم شادی کے ایک ہفتے بعد ہی ریڈ کارپٹ پر واک کرتی نظر آئیں گی۔ سونم کپور نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے دن پر تمام ناراضگیاں ختم کرتے ہوئے ایشوریا رائے کو شادی میں شرکت کے لیے خصوصی دعوت دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…