جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

فاسٹ باؤلر جنید خان پالتو کتے کی موت پر افسردہ

datetime 7  مئی‬‮  2018 |

پشاور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنید خان پالتو کتے کی موت پر انتہائی افسردہ ہیں۔ جنید خان جنہوں نے کتے کو بڑی محبت سے پالا تھا اس کیلئے کھانے پینے کا خصوصی اہتمام کرتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کتے کی پرورش پر رقم کے ساتھ ساتھ اپنا قیمتی وقت بھی صرف کیا جس کی وجہ سے انہیں اس کتے سے انتہائی لگاؤ ہوگیا تھا۔یاد رہے کہ جنید خان کے پالتو کتے جوئی کو چند روز

قبل اس وقت ایک موٹر سائیکل سوار کچل کر فرار ہوگیا تھا جب وہ گلی میں کھیل رہا تھا۔جنید خان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی اپنے پالتو کتے کو بھلا نہیں پائیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 27 اپریل ان کی زندگی کا نہ بھلائے جانے والا دن ہے کیونکہ اس دن میرا پہلا بیٹا پیدائش کے کچھ دیر بعد انتقال کر گیا تھا ۔ جنید خان کا کہنا تھا کہ بیٹے کی موت کسی بھی باپ کیلئے کتنی تکلیف دہ ہوتی ہے ، میری دعا ہے کہ اللہ کبھی کسی باپ کو یہ دن نہ دکھائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…