بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکی فوج شام سے کبھی نہیں جائے گی، سربراہ فرانسیسی فوج کا اعلان

datetime 5  مئی‬‮  2018 |

پیرس (این این آئی)فرانسیسی فوج کے سربراہ فرانسوا لیوکوانٹا نے کہا ہے کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ امریکی فوج داعش کا خاتمہ کرنے سے پہلے شام سے انخلا کرے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی مرتبہ شام سے اپنی فوج کی واپسی کے اعلانات کر چکے ہیں۔امریکی ٹی وی کو انٹرویومیں انھوں نے مزید کہا کہ داعش کو شکست دینا میری اولین ترجیح ہے۔

اسی لئے میں سمجھتا ہوں کہ امریکیوں کے ساتھ ہمارا شام میں رہنا ضروری ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ داعش کو شکست دیئے بغیر امریکی ملک چھوڑیں گے۔ادھر دوسری جانب فرانسیسی فوج کے سربراہ نے اپنے ملک کی اسپیشل ٹاسک فورس کو شام میں تعینات رکھنے کا عندیہ ظاہر کیا، تاہم انھوں نے اس سلسلے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اسپیشل ٹاسک فورس سمیت داعش کے خاتمے کے لئے ہر طریقہ بروئے کار لائیں گے۔ فرانس عمومی طور پر میدان جنگ میں اپنی ایلیٹ فورس کے استعمال سے متعلق تفصیلات ظاہر نہیں کرتا۔اپریل کے اواخر ہی میں امریکی وزیر دفاع جمیز میٹس نے انکشاف کیا تھا کہ پیرس نے شام میں اپنی اسپیشل ٹاسک فورس کی کمک بھیجی ہے۔امریکی حمایت یافتہ عرب کرد اتحاد پر مشتمل سیرئین ڈیموکریٹک فورس نے منگل کے روز شام کے مشرقی علاقوں میں داعش کے خلاف کارروائی کے آخری مرحلے کا اعلان کیا تھا۔فرانسیسی فوجی قیادت کی جانب پیش کردہ اندازوں کے مطابق داعش کے دو ہزار جنگجوں تنظیم کے آخری گڑھ میں مورچہ زن ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…