منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

الطاف کےخلاف کارروائی اور ایم کیو ایم پر پابندی لگائی جائے، بلوچستان اسمبلی کی متفقہ قرارداد

datetime 2  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلوچستان صوبائی اسمبلی میں پاک فوج کے خلاف بیان پرایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف متفقہ قرار داد منظور کرلی گئی ،ایوان کاالطاف حسین کے خلاف کارروائی اور ایم کیو ایم پارٹی پر مکمل پابندی لگانے کا مطالبہ ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا ۔اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی تو مسلم لیگ ( ن) کے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے پاک فوج کے خلاف بیان پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف قرار داد پیش کی ، قرارداد پر 13 صوبائی اسمبلی ارکان کے دستخط موجود تھے۔ایوان میں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز نے قرار داد کا متن پڑھ کر سنایا ۔قرار کے متن میں کہا گیا کہ پاک فوج محب وطن اور پاکستانی سرزمین کی سرحدوں کی حفاظت کررہی ہے،ملکی اداروں اور پاک فوج کے خلاف قابل نفرت الفاظ استعمال کئے گئے ہیں،ایم کیو ایم کے الطاف حسین نے پاک فوج کے خلاف بیہودہ زبان استعمال کی یہ الفاظ بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں، جس کی بلوچستان اسمبلی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے،قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا کہ پاک فوج کے خلاف بیان پرالطاف حسین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ،کراچی میں دہشت گردی میں لاثانی پارٹی کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیںلہذا ایم کیو ایم کی پارٹی پر مکمل پابندی لگائی جائے ،قرار داد پورے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لی۔

مزید پڑھئے:ابلے انڈے کو واپس اصل حالات میں لانے کا طریقہ

 



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…