جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

تھائی لینڈ کی ایک جیل کا قیدی نمبر8 جسے بھارت اور پاکستان دونوں ہی اپنا شہری قراردے کر لینا چاہتے ہیں ، یہ کون ہے اور کس جرم میں پکڑا گیا؟ تفصیلات ایسی کہ کوئی بھی حیرت زدہ رہ جائے

datetime 4  مئی‬‮  2018 |

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ کی جیل میں پچھلے دو سال سے قید ی نمبر 8جس کے بارے میں ابھی تک یہ طے نہیں ہو پایا ہے کہ یہ پاکستانی ہے یا پھر انڈین ؟ ۔ دوسری جانب پاکستان اور بھارت متواتر اس قید ی کی حوالگی کے دعویدار ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بنکا ک جیل میں قید شہری دائود ابراہیم کا قریبی ساتھی مدثر حسین عرف مناز نگاڑا ہے ۔ اس نے 2000میں تھائی لینڈ کے

دارلحکومت میں چھوٹا راجن پر حملہ کر دیا تھا جس میں چھوٹا راجن کا ساتھی روہیت ورما ہلاک ہوا تھا ۔ نگاڑا ممبئی کے علاقہ گیشوری کا رہنے والا ہے ۔ اور مختلف جرام میں ملوث ہونے پر اس پر 70سے زائد مقدمات درج ہیں ۔ بھارت کے دعوئوں کے برعکس پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ جیل میں قیدی نمبر 8کوئی اور نہیں بلکہ محمد سلیم ہے ، ثبوت کے طور پر تھائی لینڈ کی عدالت میں محمد سلیم کا پاکستانی پاسپورٹ ، نکاح اور اس کے والد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی دیا گیا ہے جس کے بعد تھائی لینڈ کی عدالت نے ملزم کو بھارت کے حوالے کرنے سے صاف طور پر انکار کر دیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…