ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سینٹرل جیل اڈیالہ میں 39قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری

datetime 2  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینٹرل جیل اڈیالہ میں پھانسی کی سزاوں پرعملدرآمدکاتیسرامرحلہ مئی کے پہلے عشرہ سے شروع ہورہاہے۔جیل میں39 قیدیوں کی رحم کی اپیلیں ایوان صدر سے مرحلہ وارمستردہوکرجیل پہنچ گئیں جبکہ جیل حکام نے ایسے تمام پھانسی کے منتظرقیدیوں کوپھانسی گھاٹ کے قریب پھانسی سیل میں منتقل کردیاہے اوران کے ڈیتھ وارنٹ کے اجراءکیلئے مرحلہ وارمتعلقہ عدالتوں سے رجوع کرلیاگیا،ان قیدیوں میں راولپنڈی،اسلام آباد اوراٹک اضلاع کے قیدی ہیں،اڈیالہ جیل میں گزشتہ3ماہ میں اب تک 10قیدیوں کوپھانسی دی گئی3کے راضی نامہ ہوگئے،180قیدیوں کی اپیلیں ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ جبکہ78کی اپیلیں سپریم کورٹ میں زیر التواء ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے2007 تک کے قتل کیسوں کی اپیلیں اسی سال نمٹانے کی ہدایات جاری کی ہیں،اس وقت اڈیالہ جیل میں پھانسی کی سزا یافتہ301ملزمان قیدہیں جن مجرمان کی رحم کی اپیلیں مستردہوئیں انکے رشتہ داروں نے مقتولین خاندان سے راضی نامہ کیلئے بھی سرتوڑ کوششیں بھی شروع کر دی ہیں ان میں سیاسی وسماجی قائدین کو بھی شامل کیاگیاہے ،مختلف تھانوں کے7 قیدیوں کے راضی ناموں کیلئے پیشرفت بھی ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…