اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

سعودی عرب، سعودی بادشاہ نے فوری طور پر وہ کام کر دیا جس کا شور عمران خان برسوں سے پاکستان میں کر رہے تھے، جانتے ہیں شاہ سلمان نے کس منصوبے کیلئے 130ارب ریال مختص کر دئیے، جان کر دنگ رہ جائینگے

datetime 3  مئی‬‮  2018 |

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک/نیوز ایجنسیاں)سعودی عرب کی اقتصادی اور ترقیاتی کونسل نے معیارِ زندگی پروگرام 2020 کا آغاز کر دیا ہے۔اس پر 34 ارب 60 کروڑ ڈالرز ( 130 ارب ریال ) لاگت آئے گی۔معیار زندگی پروگرام بھی سعودی عرب کے معیشت کو متنوع بنانے اور تیل پر معیشت کا انحصار کم کرنے کے لیے جاری کردہ ویڑن 2030ء کا حصہ ہے۔ مملکت کی وزارتی کونسل نے اس کی منظوری دی تھی۔

اس کا بڑا مقصد ثقافتی ، تفریحی اور کھیلوں کے شعبوں میں ایسی سرگرمیوں کے نئے مواقع مہیا کرنا ہیں جن سے شہریوں کا معیار زندگی بلند ہو ،سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو اور اقتصادی سرگرمیوں میں بھی تنوع آئے۔عرب ٹی وی کے مطابق اس کے علاوہ خدمات کی فراہمی اور انفر ااسٹرکچر کی تعمیر کے لحاظ سے سعودی عرب کے تین شہروں کا معیار بہتر بنانا ہے تاکہ ان کا شمار دنیا کے جدید ترقی یافتہ ایک سو شہروں میں ہو۔سعودی ولی عہد اور اقتصادی وترقیاتی کونسل کے چئیرمین شہزادہ محمد بن سلمان کی کوششوں سے معیار زندگی پروگرام شروع کیا گیا ہے اور اس کی منصوبہ بندی میں دراصل ان ہی کا ویڑن کارفرما ہے۔وہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نگرانی میں سعودی معیشت کو مزید خوش حال اور سعودی معاشرے کو مزید توانا اور ترقی کرتا ہوا بنانا چاہتے ہیں ۔معیار زندگی پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کی کل لاگت کا تخمینہ 130 ارب ریال لگایا گیا ہے۔اس میں سے ساڑھے 74 ارب ریال کی براہ راست سرمایہ کاری کی جائے گی۔اس کا ایک مقصد متعلقہ شعبوں میں غیر تیل خام قومی پیداوار میں 2020ء تک 20 فی صد سالانہ اضافہ کرنا ہے۔اس کے علاوہ آیندہ دو سال میں متعلقہ شعبوں میں مقامی مواد کا حصہ 67 فی صد ہوگا۔اس پروگرام کے تحت شہریوں کی فلاح وبہبود کے لیے مختلف نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے

جس سے انھیں جدید شہری سہولتوں کی دستیابی کے علاوہ ملازمتوں کے نئے مواقع بھی میسر آئیں گے۔واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان برسوں سے پاکستان میں معیار زندگی بلند کرنے کیلئے انسانی بنیادی ضروریات اور براہ راست عوامی رابطے کے محکموں میں انویسٹمنٹ کی بات کرتے رہے ہیں۔ اپنے تقریباََ تمام انٹرویوز میں انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ترقیاتی یافتہ ممالک نے ترقی صرف اس لئے کی ہے کہ انہوں نے انسانوں پر انویسٹ کیا نہ کہ سڑکوں اور دیگر منصوبوں پر ، انہوں نے محکموں کو ٹھیک کیا اور بنیادی ضروریات کا خیال رکھا اس کے بعد انفراسٹرکچر کی جانب آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…