اسلام آباد(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین نے کارکنوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ آئندہ کبھی پارٹی چھوڑنے کی بات نہیں کریں گے۔ امریکی شہر ہیوسٹن میں پارٹی کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ انہوں نے پارٹی قیادت چھوڑنے کی بات ہمیشہ رہنماﺅں کی کارکردگی کی وجہ سے کی۔ایم کیو ایم کے قائد نے پارٹی ورکرز کو ہدایت کی کہ اب رہنماﺅں اور کارکن کو بھی اپنی کارکردگی بہتر بنانی ہوگی۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ان کے گذشتہ روز کے خطاب کا حوالہ دے کر میڈیا پر ان کا ٹرائل اب بند ہوجانا چاہئے۔اپنے خطاب میں الطاف حسین نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے ایک دن کے نوٹس پر وطن واپسی کا وعدہ بھی لیا۔
مزید پڑھئے:لوگوں کے گھروں میں جھاڑو دینے والی نامور مصنفہ ’’ہیلڈر‘‘ کی جہد مسلسل