بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکہ نے بڑے اسلامی ملک میں اتحادیوں کیساتھ مل کر حملہ کرنے کا اعلان کر دیا، یہ ملک کونساہے؟

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)شام میں داعش کے محفوظ ٹھکانوں کا صفایا کرنے کے لیے، امریکہ عالمی اتحاد اور مقامی ساجھے داروں سے مل کر کارروائیاں شروع کرنے والا ہے، جن کارروائیوں میں سیرئن ڈیموکریٹک فورسز بھی شامل ہوں گی۔امریکی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا کہ مشن کا مقصد شام میں داعش کے محفوظ ٹھکانوں کا صفایا کرنا ہے۔ترجمان کے مطابق لڑائی مشکل ہوگی لیکن ہم اور ہمارے پارٹنر ضرور حاوی پائیں گے اور یہ کہ حملے کی صورت میں امریکہ، اتحاد اور ساتھیوں کی افواج اپنا دفاع کریں گی۔اْنھوں نے کہا کہ وہ وقت چلا گیا جب داعش علاقے پر کنٹرول کیا کرتی تھی اور شام کے عوام میں دہشت پھیل جاتی تھی۔اس سلسلے میں، ترجمان نے کہا کہ امریکہ نیٹو کے اپنے اتحادی ترکی اور ہمارے پارٹنرز اسرائیل، اردن، عراق اور لبنان سے مل کر کام کرے گا، تاکہ اْن کی سرحدوں کو داعش سے محفوظ بنایا جا سکے۔اْنھوں نے کہا کہ ہم چاہیں گے کہ علاقے کے ہمارے ساتھی اور اتحادی افواج، اسلحے اور وسائل کے اعتبار سے اپنا جائز حصہ ڈالیں تاکہ واگزار کرائے گئے علاقوں میں استحکام برقرار رکھا جاسکے۔ترجمان نے امریکی صدر کے اْن کلمات کا حوالہ دیا جو اْنھوں نے فرانس کے صدر امانوئیل مکخواں کے ہمراہ ادا کیے تھے، جن میں اْنھوں نے کہا تھا کہ ہم شام میں مضبوط اور دیرپا نتائج کے حصول کا عزم رکھتے ہیں، اس طرح کہ داعش پھر کبھی اْن علاقوں میں سر نہ اٹھا سکے، آبادی کی طرف واپس نہ آ سکے، اور اسد حکومت یا اْس کے ایرانی حمایتی کسی طور پر کوئی فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ہیدر نوئرٹ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے تحت جنیوا عمل کو بحال کیا جائے گا، اور بین الاقوامی وسائل فراہم کیے جائیں گے، تاکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شام کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔اْنھوں نے کہا کہ امریکہ اس عزم پر قائم ہے کہ آئندہ کا سیاسی تصفیہ عمل میں لایا جاسکے، جس کی بدولت تمام شامیوں کی خواہشات پوری ہوں، جن میں سنی عرب، کْرد، مسیحی، ترکمان اور دیگر اقلیتیں شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…