ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

حج میں دہشت گردی کے منصوبے کا انکشاف، یہ منصوبہ کس اسلام دشمن ملک نے بنایا ؟ افسوسناک تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 1  مئی‬‮  2018 |

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی فوجداری عدالت نے2عرب نژاد اسرائیلی جاسوسوں پر مقدمے کی سماعت شروع کردی، اسرائیلی جاسوسوں نے دوران حج دہشت گردی کا منصوبہ کا انکشاف کر دیا،پبلک پراسیکیوشن نے دونوں جاسوسوں کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوجداری کی سعودی عدالت نے حج موسم میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والے 2عرب نژاد اسرائیلی جاسوسوں پر مقدمے کی سماعت شروع کردی۔ دونوں پر الزام ہے کہ

وہ اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے ساتھ تعاون اور اسکے لئے معلومات جمع کررہے تھے۔ پبلک پراسیکیوشن نے دونوں کو نشان عبرت بنانے کیلئے سخت سے سخت سزا دینے کامطالبہ کردیا۔ دونوں کا تعلق 1948ء4 کے اسرائیلی عربوں سے ہے۔ دونوں ایک عرب ملک کے پاسپورٹ پر سعودی عرب پہنچے تھے۔ دونوں پر فرد جرم عائدکردی گئی۔ پہلے پر پہلا الزام یہ ہے کہ وہ اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے لئے جاسوسی کررہا تھا۔ اسی کے کہنے پر اس کے لئے معلومات جمع کرنے کی خاطر مملکت پہنچا تھا۔دوسرا الزام یہ ہے کہ وہ داعش تنظیم سے ہمدردی رکھتا ہے۔ اس کا مداح ہے۔ اسے برحق سمجھتا ہے۔ حج موسم میں دہشتگردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ تیسرا الزام یہ ہے کہ وہ خود کو مہدی منتظر سمجھتا ہے۔ چوتھا الزام یہ ہے کہ دہشتگرد تنظیم داعش کے ایک حامی کے ساتھ خط و کتابت کے دوران قومی نظام کو نقصان پہنچانے والا مواد جمع کئے ہوئے تھا۔ پانچواں الزام یہ ہے کہ نشہ آور گولیاں استعمال اور ذخیرہ بھی کررہا تھا۔ چھٹا الزام یہ ہے کہ عمرہ ویزہ پر آنے کے بعد غیر قانونی طریقے سے سعودی عرب میں قیام پذیر ہوگیا تھا۔ ساتواں الزام یہ ہے کہ پوچھ گچھ کرنے والے ادارے کو اپنے نام او ررہائش کے پتے کے حوالے سے گمراہ کن اطلاعات فراہم کرتا رہا۔ دوسرے پر پہلا الزام یہ ہے کہ وہ اسرائیلی ایجنسی موساد کیلئے کام کررہا تھا۔ دوسرا الزام یہ ہے

کہ حج موسم میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرکے مملکت کے امن و استحکا م کو متزلزل کرنے کے درپے تھا۔ تیسرا الزام یہ ہے کہ عمرہ پر آنے کے بعد غیر قانونی طریقے سے مملکت میں قیام پذیر ہوگیا تھا۔ چوتھا الزام یہ ہے کہ اس نے اپنے نام اور رہائش کے بارے میں گمراہ کن غلط معلومات فراہم کی تھیں۔ پبلک پراسیکیوٹر نے نشان عبرت بنانے کیلئے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے دونوں کو مملکت سے بیدخل کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…