اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

حج کے موقع پر دہشتگردی پھیلانے کا منصوبہ بے نقاب دوعرب نژاد اسرائیلی جاسوسوں سے متعلق سنسنی خیز انکشافات

datetime 1  مئی‬‮  2018 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی فوجداری عدالت نے حج موسم میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والے دوعرب نژاد اسرائیلی جاسوسوں پر مقدمے کی سماعت شروع کردی، دونوں پر الزام ہے کہ وہ اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے ساتھ تعاون اور اسکے لئے معلومات جمع کررہے تھے۔ پبلک پراسیکیوشن نے دونوں کو نشان عبرت بنانے کیلئے سخت سے سخت سزا دینے کامطالبہ کردیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق دونوں کا تعلق 1948ء کے اسرائیلی عربوں سے ہے۔ دونوں ایک عرب ملک کے پاسپورٹ پر سعودی عرب پہنچے تھے۔ دونوں پر فرد جرم عائدکردی گئی۔ پہلے پر پہلا الزام یہ ہے کہ وہ اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے لئے جاسوسی کررہا تھا۔ اسی کے کہنے پر اس کے لئے معلومات جمع کرنے کی خاطر مملکت پہنچا تھا۔دوسرا الزام یہ ہے کہ وہ داعش تنظیم سے ہمدردی رکھتا ہے۔ اس کا مداح ہے۔ اسے برحق سمجھتا ہے۔ حج موسم میں دہشتگردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ تیسرا الزام یہ ہے کہ وہ خود کو مہدی منتظر سمجھتا ہے۔ چوتھا الزام یہ ہے کہ دہشتگرد تنظیم داعش کے ایک حامی کے ساتھ خط و کتابت کے دوران قومی نظام کو نقصان پہنچانے والا مواد جمع کئے ہوئے تھا۔ پانچواں الزام یہ ہے کہ نشہ آور گولیاں استعمال اور ذخیرہ بھی کررہا تھا۔ چھٹا الزام یہ ہے کہ عمرہ ویزہ پر آنے کے بعد غیر قانونی طریقے سے سعودی عرب میں قیام پذیر ہوگیا تھا۔ ساتواں الزام یہ ہے کہ پوچھ گچھ کرنے والے ادارے کو اپنے نام او ررہائش کے پتے کے حوالے سے گمراہ کن اطلاعات فراہم کرتا رہا۔ دوسرے پر پہلا الزام یہ ہے کہ وہ اسرائیلی ایجنسی موساد کیلئے کام کررہا تھا۔ دوسرا الزام یہ ہے کہ حج موسم میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرکے مملکت کے امن و استحکا م کو متزلزل کرنے کے درپے تھا۔ تیسرا الزام یہ ہے کہ عمرہ پر آنے کے بعد غیر قانونی طریقے سے مملکت میں قیام پذیر ہوگیا تھا۔ چوتھا الزام یہ ہے کہ اس نے اپنے نام اور رہائش کے بارے میں گمراہ کن غلط معلومات فراہم کی تھیں۔ پبلک پراسیکیوٹر نے نشان عبرت بنانے کیلئے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے دونوں کو مملکت سے بیدخل کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…