جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سلطان سلمان خان کے مشہور شو ’ ’دس کا دم ‘‘ کا پرومو جاری

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے مشہور شو ’ دس کا دم ‘ کا پرومو جاری کردیا گیا۔بھارت میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا متنازع شو ’بگ باس ‘ کے بعد بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا ایک اور شو ’دس کا دم ‘ بھی خاصی اہمیت کا حامل ہے جس میں بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات کے ساتھ گیم کھیلا جاتا ہے اور سلو میاں اپنے مخصوص انداز میں میزبانوں کے ساتھ مذاق مستی کرکے

شو کو چار چاند لگادیتے ہیں جب کہ یہ شو ایک لمبے وقفے کے بعد دوبارہ سے آن ایئر ہونے والا ہے جس کا پہلا پرومو جاری کردیا گیا ہے۔بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف ریئلٹی شو’ دس کا دم ‘ کے تیسرے سیزن کا پرومو جاری کردیا جس میں سلمان گیم شو میں حصہ لینے والی لڑکی سے شو کے فارمیٹ کے مطابق ایک سوال کرتے ہیں کہ کتنے فیصد بھارتی لڑکے لڑکیوں کو متاثر کرنے کے لئے انگریزی جھاڑتے ہیں جس پر لڑکی اپنے جواب میں سلمان خان کو شامل کرتے ہوئے 80 فیصد لڑکوں کا جواب دیتی ہے اور درست جواب پر چیک وصول کرتی ہے۔رپورٹس کے مطابق گیم شو ’دس کا دم 3‘ سونی انٹر ٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا جب کہ اس بار شو کے قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے نامور شخصیات کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان کی میزبانی میں ہونے والے شو میں کھیل میں شریک شخصیات سے قومی سروے پر مبنی سوالات کئے جاتے ہیں اور ان سے قریب ترین جواب دینے کا کہا جاتا ہے اور ان کے تین جوابات درست ہونے چاہیئے ورنہ وہ کھیل سے باہر ہو جاتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…