بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پیپلز پارٹی پر قبضہ کرنے میں ہم نے آصف زرداری کی مدد کی، پارٹی کمان سنبھالنے کے لئے آصف زرداری نے ہماری منتیں کیں،لیگی رہنما کے انکشافات

datetime 1  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے آصف زرداری پر احسانات ہیں، ہم نے زرداری کو پیپلز پارٹی پر قبضے کرنے میں مدد فراہم کی، وہ اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان دے کر باہر چلے گئے اور باہر بیٹھ کر معافی کی درخواست بھجواتے رہے ، آصف زرداری کو پچھتاوا ہے کہ پتا نہیں کس موڈ میں اینٹ سے اینٹ کا بیان دے دیا ،

بے نظیر کے ساتھی اور بھٹو کے وفادار آصف زرداری کے ساتھ نہیں پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے آصف زرداری کو پیپلز پارٹی پر قبضے میں مدد کی بلاول بھٹو بھی اس بات کے گواہ ہیں خواجہ آصف نے کہا کہ بی بی کی شہادت کے بعد میں اور میاں نواز شریف آصف زرداری سے ملنے ان کے گھر گئے تو ہمیں الگ کمرے میں لے جا کر آصف زرداری نے منتیں شروع کر دیں کہ میں اس پارٹی کی کمان سنبھالنا چاہتا ہوں اور آپ لوگ میری مدد کریں ۔ اس کے بعد ایک سیریز آف ایونٹس ہوئے اور مخدوم امین فہیم سمیت بے نظیر اور ذوالفقار علی بھٹو کے وفادار ساتھیوں کو سائیڈ لائن کیا گیا وہ لوگ زرداری کے ساتھ نہیں ہیں ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اگر آصف زرداری اجازت دینگے تو میں یہ پوری سٹوری کسی پروگرام میں سنا دوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے آصف زرداری پر احسانات ہیں ۔ پیپلز پارٹی پر قبضہ میں ہم نے زرداری کی مکمل مدد کی ۔ بلاول کو بلا کر انہوں نے خود بتایا کہ خواجہ آصف اور نواز شریف نے مجھے پارٹی پر قبضہ کرنے میں مدد کی ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے یہ سب ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کیا تاکہ ملک کو آگے بڑھایا جا سکے انہوں نے کہا کہ زرداری دور میں ہم نے مشرف کے مواخذے کی بات کی تو آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے امریکہ ، ابو ظہبی اور یو کے کو گارنٹی دی ہوئی ہے مشرف کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرینگے اس گفتگو کے وقت اسفند یار ولی بھی موجود تھے ۔

خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان دے کرآصف زرداری ملک سے باہر چلے گئے اور وہاں سے معافی کی درخواستیں بھجواتے رہے ۔ وہ شائد پچھتا رہے ہیں کہ ایسان بیان کیوں دے دیا ۔ میں جو باتیں کر رہا ہوں عینی شاہد کی حیثیت سے کر رہا ہوں ۔ خواجہ آصف نے الزام لگایا کہ آصف زرداری نے فاروق ایچ نائیک کو میرے کیس میں وکالت سے روک دیا اور جب میں نے ان سے وجہ پوچھنے کے لئے فون کیا تو انہوں نے اشتہار لگا دیئے کہ خواجہ آصف نواز شریف کے لئے مجھے فون کر رہا ہے ۔ خواجہ آصف نے شکوہ کیا کہ میں نے ہمیشہ زرداری صاحب سے نبھا کیا ہے مگر انہوں نے میرے ساتھ کبھی نبھا نہیں کیا ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…