منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نائجیریا ، فوج نے بوکو حرام کی قید سے مزید 234 خواتین اور بچوں کو رہا کروالیا

datetime 2  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائجیریا کی فوج نے اسلامی شدت پسند گروہ بوکو حرام کی قید سے مزید 234 خواتین اور بچوں کو رہا کروالیا ۔خیال رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں بھی فوج نے تقریباً300 بچوں اور خواتین کو رہا کروایا تھا لیکن ان میں چیبوک سکول کی کوئی لڑکی شامل نہیں تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فوجی حکام نے لکھا ہے کہ ملک کے شمال مشرق میں سیمبیسا کے جنگلات میں موجود شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی گئی تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ رہا ہونے والوں میں گذشتہ سال اپریل میں اغوا ہونے والی چیبوک سکول کی 200 سے زائد طالبات میں سے کوئی شامل ہے یا نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فوجی حکام کی جانب سے لکھا گیا کہ ’جمعرات کو مزید 234 خواتین اور بچوں کو کورئی اور کنڈونگا کے علاقوں سے بحفاظت نکالا گیا۔فوجی حکام کا کہنا ہے کہ رہا ہونے والوں کی شناخت معلوم کرنے کے لیے ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔اس سے قبل نائجیریا کے فوجی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے سیمبیسا کے جنگلات میں اسلامی شدت پسند گروہ کے 13 کیمپوں کو تباہ کر دیا ہے۔یاد رہے کہ بوکو حرام کی مسلح بغاوت میں سنہ 2012 سے اب تک 15 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تشدد کی یہ لہر اب پڑوسی ممالک نائجر، چاڈ اور کمیرون تک پھیل گئی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…