جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

شہباز شریف کرپٹ ٹولے کے چیف ہیں، جلسے میں آئندہ کی پالیسی دوں گا، نواز شریف نیلسن منڈیلا نہیں، فلپائنی آمر مارکوس ہیں، ن لیگ جلد ٹوٹ پھوٹ جائے گی، عمران خان کا دعویٰ

datetime 28  اپریل‬‮  2018 |

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج (اتوار)مینار پاکستان جلسے میں 10اہم نکات کا اعلان کروں گااور اپنی آئندہ کی پالیسی دو ں گا،نواز شریف نیلسن منڈیلا نہیں بلکہ فلپائنی آمر مارکوس ہیں،شہباز شریف کرپٹ ٹولے کے چیف ہیں، آئندہ عام انتخابات میں (ن) لیگ سے مقابلہ ہوگا ، موجودہ عدلیہ بہترین کام کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عمران خان نے کہا کہ پہلے ہمارے پاس جیتنے والے امیدوار نہیں تھے

لیکن اب ہیں۔(ن) لیگ کمزور ہو رہی ہے ،خواجہ آصف کی نا اہلی اس کا ثبوت ہے،(ن) لیگ جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے (ن) لیگ ، پیپلز پارٹی ، (ق) لیگ اور دوسری جماعتوں کا مقابلہ ہوتا تھالیکن آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف اور (ن) لیگ مد مقابل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی سویلین کے دائرہ اختیار میں ہے لیکن سکیورٹی پر دوسرے اداروں کی مشاورت ضروری ہوتی ہے۔مودی کا مائنڈ سیٹ ایسا نہیں کہ اس سے مذاکرات ہوں۔مودی سے کہا تھا جو بھی ہو مذاکرات کا راستہ بند نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نیلسن منڈیلا نہیں بلکہ فلپائنی آمر مارکوس ہیں۔شہباز شریف کرپٹ ٹولے کے چیف ہیں۔ قبل ازیں عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں مینار پاکستان جلسے میں عمران خان کی تقریر کے نکات زیر بحث آئے ۔ اجلاس میں پرویز خٹک ،شاہ محمود قرشی، جہانگیر خان ترین، نعیم الحق، شیریں مزاری، فواد چوہدری ،شفقت محمود سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں خارجہ پالیسی ،زراعت ،مقامی حکومتوں اور کرپشن کے حوالے سے پالیسی کا جائزہ لیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…