اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک حیران کن گلیو کی مدد سے ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو منٹوں میں ٹھیک کیا جاسکے گا۔ کم از کم سوئیڈن میں ہونے والے تجربات میں سائنسدانوں نے اس میں کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ کے ٹی ایچ رائل انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس گلیو کی مدد سے ایسے کروڑوں افراد کی مدد کی جاسکے گی جن کی ہڈیوں کے فریکچر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔
ہڈیوں کی کمزوری کی 6 خاموش علامات چوہوں کی ہڈیوں پر کیے جانے والے تجربات میں فریکچر کو 5 منٹ میں جوڑنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔ اس حوالے سے انسانوں پر تجربات ابھی کیے جانے ہیں مگر سوئیڈش انسٹیٹوٹ کے ماہرین کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔ محققین کا کہنا تھا کہ آخرکار ہم اس عنصر کو شناخت کرنے میں کامیاب ہوگئے جو ہڈیوں کے فریکچر کو منٹوں میں ٹھیک کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران متعدد چوہوں کی ہڈیوں کو اس گلیو کی مدد سے ٹھیک کیا گیا۔ ہڈیوں کو کمزور ہونے سے بچانے میں مددگار نکات دانتوں کے مسائل کو ٹھیک کرنے کے لیے ڈینٹسٹ گلیو کا استعمال برسوں سے کررہے ہیں مگر ہڈیوں کے معاملے میں سائنسدانوں کو متعدد رکاوٹوں کا سامنا تھا۔ یہ نیا گلیو، جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا، اس گلیو سے 55 فیصد زیادہ مضبوط ہے جو ڈینٹسٹ دانتوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ محققین کا اصرار ہے کہ اس گلیو میں ان رکاوٹوں کا سامنا نہیں ہوگا جو ماضی میں سائنسدانوں کو ہوا۔ وہ اب آئندہ چند ماہ کے دوران سائنٹیفک ٹرائلز کا آغاز کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ اس گلیو کے تجربات کے تجزیے کو جریدے جرنل ایڈوانسڈ فنکشنل میٹریلز میں شائع کیا گیا۔