ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بجٹ اجلاس، عابد شیر علی کے ساتھ تلخ کلامی، مراد سعید آؤٹ آف کنٹرول ہو گئے، بدترین ہنگامہ آرائی، مفتاح اسماعیل کو بچانے کیلئے ن لیگی ارکان نے حصار بنا لیا، افسوسناک واقعہ

datetime 27  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے موقع پر تحریکِ انصاف کے ارکان نے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا اس موقع پر ن لیگ کے اراکین وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ڈھال بن کر کھڑے ہو گئے، اس موقع پر عابد شیر علی اور مراد سعید کے درمیان شدید تلخ کلامی بھی ہوئی، حزب اختلاف نے شور مچاتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ بھی کیا۔ ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کر رہا تھا،

اس موقع پر جب مفتاح اسماعیل بجٹ تقریر کر رہے تھے تو اپوزیشن والوں نے کہا کہ غیر منتخب نمائندے کو بجٹ پیش کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں، اپوزیشن نے ایوان میں گو مفتاح گو اور ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگا دیے۔ وزیر خزانہ کے ڈائس کا گھیراؤ کرنے میں تحریک انصاف کے ارکان کے ساتھ شیریں مزار بھی شامل تھیں، اپوزیشن والوں نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر کاغذ پھینکے۔ اس موقع پر عابد شیر علی، رانا تنویر اور ریاض ملک سمیت حکومتی ارکان نے مفتاح اسماعیل کے گرد حصار بنائے رکھا اور اسی موقع پر تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کنٹرول سے باہر ہو گئے، مراد سعید نے بنچوں کو پھلانگ کر آگے بڑھنے کی کوشش کی تو شہر یار آفریدی اور کئی دوسرے ارکان نے انہیں روک لیا، اس سارے شور شرابے کے باوجود مفتاح اسماعیل نے بجٹ تقریر جاری رکھی اور ان کے چہرے پر مسکراہٹ رہی، اپوزیشن نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے قیادت میں اجلاس سے واک آؤٹ کیا مگر ایم کیو ایم کے اراکین نے اپوزیشن کا ساتھ نہیں دیا، شیخ آفتاب سپیکر کی ہدایت پر اپوزیشن کو منا کر ایوان میں واپس لائے۔  قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے موقع پر تحریکِ انصاف کے ارکان نے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا اس موقع پر ن لیگ کے اراکین وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ڈھال بن کر کھڑے ہو گئے، اس موقع پر عابد شیر علی اور مراد سعید کے درمیان شدید تلخ کلامی بھی ہوئی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…