پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے وہ کام کردیا جو پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا،حیرت انگیز انکشافات

datetime 27  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے وہ کام کردیا جو پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا،،مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار روایات سے ہٹ کر چھٹا بجٹ پیش کیا ۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت اپنی جمہوری مدت پوری کر رہی ہے جبکہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کی حکومت نے بھی پہلی مرتبہ اپنی مدت پوری کرکے تاریخ بدلی تھی۔

گزشتہ سال سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیا جانے والا 47کھرب 50ارب کا بجٹ مسلم لیگ (ن)کی حکومت کا آخری بجٹ تصور کیا جارہا تھا تاہم حکومت نے پہلی بار روایات سے ہٹ کر اپنی مدت ختم ہونے سے قبل چھٹا بجٹ پیش کردیا۔دریں اثناء وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بجٹ کے بغیر حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی، اس کے بغیر حکومت نظم و نسق نہیں چلاسکتیں ٗبجٹ عوام کی امنگوں کا عکاس ہے، حکومت کو تباہ شدہ معیشت ورثے میں ملی تھی، ملک میں سرمایہ کاری اور ترقی کم تھی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کا آغاز کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجٹ کے بغیر حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی ٗاس کے بغیر حکومت نظم و نسق نہیں چلاسکتیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ بجٹ عوام کی امنگوں کا عکاس ہے، حکومت کو تباہ شدہ معیشت ورثے میں ملی تھی، ملک میں سرمایہ کاری اور ترقی کم تھی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مئی 2013 میں حکومت آئی اور معیشت کی بہتری کیلئے پروگرام دیا، نوازشریف کی قیادت میں ان چیلنجز کا سامنا کیا، پانچ سالوں میں سخت محنت کی، مشکل فیصلے کیے، ذاتی مفادات کو ترجیح نہیں دی۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کہ شرح نمو میں 5.79 فیصد رہی جو گزشتہ 13 سالوں میں سب سے زیادہ ہے ۔ جمعہ کو وزیر خزانہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ شرح نمو میں 5.79 فیصد رہی جو گزشتہ 13 سالوں میں سب سے زیادہ ہے، پاکستان تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے اور آج ملک دنیا 24 ویں بڑی معیشت ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ موجودہ مالی سال میں مارچ تک افراط زر کی شرح 3.8 فیصد رہی،گزشتہ 5 برسوں کے دوران ٹیکس وصولیوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…