اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

دہشت گردی کیخلاف جنگ ٗپاکستان کو کتنے کھرب کا نقصان ہوا؟پیپلز پارٹی کادور حکومت بدترین قرار دے دیاگیا، چونکا دینے والے انکشافات

datetime 27  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دہشت گردی کے واقعات میں 2010 سے اب تک 103 کھرب 73 ارب 93 کروڑ روپے کا نقصان کر چکا ہے جو جمعہ کو پیش ہونے والے بجٹ کی تقریباً دوگنی رقم ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پرویز مشرف کے دور حکومت میں 2001 سے لے کر 2002 تک پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک کھرب 63 ارب 90 کروڑ روپے خرچ کیے۔2002 سے 2003 کے

دوران ایک کھرب 60 ارب  80 کروڑ روپے، 2003 سے 2004 تک ایک کھرب 68 ارب 80 کروڑ روپے، 2004 سے 2005 کے دوران 2 کھرب 2 ارب 40 کروڑ روپے، 2005 سے 2006 تک 2 کھرب 38 ارب 60 کروڑ روپے جبکہ 2006 سے 2007 کے درمیان 2 کھرب 83 ارب 20 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پاکستان نے دہشت گردی کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان اٹھایا۔ملک کو دہشت گردی کی وجہ سے 2007 سے 2008 کے دوران 4 کھرب 34 ارب 10 کروڑ روپے، 2008 سے 2009 کے دوران 7 کھرب 20 ارب 60 کروڑ روپے، 2009 سے 2010 کے دوران 11 کھرب 36 ارب 40 کروڑ روپے، 2010 سے 2011 کے دوران سب سے زیادہ 20 کھرب 37 ارب 33 کروڑ روپے، 2011 سے 2012 کے دوران 10 کھرب 52 ارب 77 کروڑ روپے اور 2012 سے 2013 کے دوران 9 کھرب 64 ارب 24 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد دہشت گردی کی وجہ سے 2013 سے 2014 کے دوران 7 کھرب 91 ارب 52 کروڑ روپے، 2014 سے 2015 کے دوران 9 کھرب 36 ارب 30 کروڑ، 2015 سے 2016 کے درمیان 6 کھرب 75 ارب 76 کروڑ روپے اور 2016 سے 2017 کے درمیان 4 کھرب 7 ارب 21 کروڑ روپے کا پاکستان کو نقصان ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…