منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

متعدد نئے ڈیموں کا اعلان لیکن بجٹ میں ان کی تعمیر کیلئے رقم کتنی رکھی گئی؟حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 27  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت خصوصی پروگراموں کیلئے ایک کھرب 33 ارب روپے سے زائد فنڈ مختص کئے ہیں۔ جمعہ کو پی ایس ڈی پی 2018-19ء کے تحت ایرا کیلئے 8 ارب 50 کروڑ روپے، فاٹا میں دس سالہ منصوبہ کے وفاق کے حصہ کیلئے 10 ارب روپے، ایس ڈی جیز کیلئے وزیراعظم کے پروگرام کیلئے 5 ارب روپے، سی پیک منصوبوں کیلئے 5 ارب روپے، سکیورٹی میں اضافہ کیلئے 45 ارب روپے، وزیراعظم کے نوجوانوں کے پروگرام کیلئے 10 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت پاور ڈویژن پیپکو کی جاری سکیموں کیلئے 65 ارب روپے سے زائد اور نئی سکیموں کیلئے 7 ارب 15 کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کئے جانے والے پی ایس ڈی پی 2018-19ء کے مطابق میرپورخاص 220 کے وی کے منصوبہ کیلئے 2 ارب 10 کروڑ روپے، این ٹی ڈی سی کے نظام کو بہتر بنانے کیلے ایک ارب 30 کروڑ روپے، لیسکو میں بجلی کی ترسیل کے منصوبہ کیلئے ایک ارب 46 کروڑ روپے سے زائد، بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے ایک ارب روپے اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کے حصول کیلئے ایک ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آبی وسائل ڈویژن کے جاری ہائیڈل منصوبوں کیلئے ایک کھرب 35 ارب روپے سے زائد جبکہ نئی سکیموں کیلئے 2 ارب 38 کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کئے جانے والے پی ایس ڈی پی 2018-19ء کے مطابق داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 76 ارب روپے سے زائد، تربیلاIV- توسیعی منصوبہ کیلئے 13 ارب 89 کروڑ روپے سے زائد، تھاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 11 کروڑ 90 لاکھ روپے، مہمند ڈیم کیلئے 2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آبی وسائل ڈویژن کے

پانی کے شعبہ کے جاری منصوبوں کیلئے 37 ارب روپے سے زائد جبکہ نئے منصوبوں کیلئے 25 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔پی ایس ڈی پی 2018-19ء کے مطابق کوئٹہ میں منگی ڈیم کیلئے 50 کروڑ روپے، سندھ میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کیلے ایک ارب روپے، پپین ڈیم کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ روپے، گبھیر ڈیم چکوال کیلئے 40 کروڑ روپے، آر بی او ڈیII- کیلئے 6 ارب 50 کروڑ روپے، کچھی کینال منصوبہ کیلئے 2 ارب روپے، کرم تنگی ڈیم کیلئے ایک ارب روپے، نئی گاج ڈیم کیلئے 2 ارب روپے، نولانگ ڈیم کیلئے ایک ارب 80 کروڑ روپے، رینی کینال منصوبہ کیلئے 50 کروڑ روپے، وندر ڈیم کیلئے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے،

خضدار میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کیلئے 20 کروڑ روپے، دیامیر بھاشا ڈیم کیلئے 23 ارب 68 کروڑ روپے سے زائد، منگلہ ڈیم ریزنگ منصوبہ کیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپے اور خیبرپختونخوا میں آبپاشی کے نظام کی بحالی کیلئے 20 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ آئندہ مالی سال 2018-19ء کیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت کر اچی میں گریٹر سیوریج پلانٹ (ایسIII) منصوبہ کیلئے 86کروڑ20 لاکھ روپے کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق منصوبہ پرمجموعی لاگت کا تخمینہ 3ارب99کروڑ 10 لاکھ روپے لگایا گیا ہے جبکہ قبل ازیں مذکورہ منصوبہ کیلئے 3ارب 12 کروڑ90 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔ یہ منصوبہ آئندہ مالی سال کے دوران مکمل کرلیا جائے گا جس میں بیرونی امداد کا عنصر شامل نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…