جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

عمران خان کی ایک نہیں، تینوں وکٹیں گرائیں گے، زرداری صاحب عوام آپ کی سوئس بینکوں میں پڑی لوٹی ہوئی دولت اب تک نہیں بھولے، حمزہ شہباز کا دبنگ بیان

datetime 26  اپریل‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماو ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ عام انتخابات میں عمران خان کی ایک یادو نہیں، تینوں وکٹیں گرائیں گے اور ان کا شوق پورا کریں گے ،عمران خان کو یاد رکھنا چاہیے کہ وزیر اعظم بننے کے لئے صرف شیروانی پہننا ضرور ی نہیں اس کے لئے لو گوں کے دلوں میں گھر کرنا اور عوام کی خدمت کرتے ہوئے نوازشریف بننا پڑتا ہے پی ٹی آئی کا دوہر ا معیار عوام ہر گز قبول نہیں کریں گے ۔حمزہ شہباز نے رحیم یارخان میں پارٹی کے

ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کے پی کے میں سینٹرز کے لئے ووٹ بکے تو عمران خان کو اس کی ذمہ دار ی قبول کرنی چاہیے، وہ پانچ سال بعد اسی میٹر و بس کی نقل کرنے جارہے ہیں جس پر پنجاب میں تنقید کرتے رہے ،حمزہ شہبا زنے کہا کہ ایک مرتبہ پھر عمران خان کو لاہور سے مایوس لوٹنا پڑا اگر مجھے بتاتے تو اندرون لاہو ر ان کے لئے اچھی چائے کا بندوبست ہوجاتا ۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف قرضہ معاف کرانے والے او ردوسری طرف قبضہ گروپ کو کھڑا کے کون سی تبدیلی کا واویلا کیاجارہاہے ۔حمزہ شہباز نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب! پاکستان کی قوم کا حافظہ اس قدر کمزرور نہیں اب تک وہ سوئس بینکوں میں جمع آپ کی لوٹی ہوئی دولت نہیں بھولے اور وہ آپ سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے وہ عمران خان کے ہم نوالہ اور ہم پیالہ بن کر کس کو ورغلا رہے ہیں ؟۔حمزہ شہبا زنے کہاکہ یہی زرداری چین کے چکر لگا لگا کر تھک گئے لیکن 46ارب کی سرمایہ کاری کے لئے صرف میاں نواز شریف کی قیادت پر بھر وسہ کیا گیا کیونکہ دنیا جانتی ہے کہ میاں نوازشریف کی ذات پر کرپشن کا ایک بھی داغ نہیں ۔حمزہ شہبا ز نے جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پانچ برسوں تک فنڈز لینے والوں کو اب کون سے محرمیاں یاد آگئی ہیں؟ ایسے ڈھکوسلے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ

صرف رحیم یار خان میں دانش سکول سے لے کر آئی ٹی یونیورسٹی تک اور جمنیزیم جیسے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پنجاب حکومت کے اہم اقدامات ہیں ۔حمزہ شہبا زنے کہاکہ میاں نوازشریف گزشتہ ڈیڑھ برس سے عدالتوں کی پیشیاں بھگت رہے ہیں لیکن ان پرکوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا ۔انہوں کہاکہ انشاء اللہ اگر عوام نے دوبارہ موقع دیا تو نوجوانوں کے خواب پورے کریں گے اور کراچی سے خیبر تک اجالا نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا

کہ کراچی کی روشنیاں لوٹ آئی ہیں لوڈشیڈنگ کا جن بوتل میں بند ہونے جارہا ہے او رباقی ماند ہ مسائل بھی حل ہوجائیں گے۔حمزہ شہبا زنے رحیم یارخان کے ایک روزہ دورے کے دوران مصروف دن گزارا ،آئی ٹی یونیورسٹی اور جمنیزیم کا دورہ کیا اور مسلم لیگ(ن) کی تنظیم او رمختلف شعبوں کے کارکنوں سے ملاقاتیں کیں ،صوبائی وزرا ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی عہدیدران اور کارکنوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…