منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی تین اہم وکٹیں گرا دیں، تین اراکین نے آصف زرداری سے ملاقات کرکے شمولیت کا اعلان کر دیالاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے خیبر پختوانخواہ سے اراکین اسمبلی زاہد درانی ،عبید اللہ مایار اورنگینہ خان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے والوں نے سابق صدر مملکت و پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کر کے باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا ۔ آصف علی زرداری نے نئے شامل ہونے والوں کو خو ش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ خیبر پختوانخواہ میں پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہو گی ۔ اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی امنگوں کی سیاست کی ہے اور انشا اللہ آئندہ بھی اس پر کاربند رہیں گے۔ پیپلز پارٹی کو متحرک کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں اور انشااللہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپو رکامیابی حاصل کرے گی ۔ شمولیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد درانی نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے فاؤنڈر ممبر تھے او رجدوجہد کے ذریعے پارٹی کو مقام پر پہنچایا ۔پی ٹی آئی کو اب نظریے کی نہیں الیکٹیبل کی ضرورت ہے۔ہم پر جوالزامات لگائے گئے ہم نے ان کی وضاحت کی لیکن پھر بھی کمیٹی کا کوئی رکن ہم سے ملنے نہیں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر جماعتوں کے لوگ رابطے میں تھے لیکن پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے سے زیر اعتاب تھے ،ہمیں دشمنی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں دیگر جماعتوں سے لوٹوں کو شامل کیا گیا،پی ٹی آئی میں اب منی فیکٹرز اور الیکٹیبیلٹی فیکٹر چلنے لگا ہے۔انہوں نے کہا کہخیبر پختوانخواہ میں تھوڑی مس کیلکلیشن ہوئی ہے،ضروری نہیں کہ لوگ پیسے پر بکے ہوں ، پسند نا پسند کا عنصر بھی تو ہو سکتا ہے۔عبید اللہ مایار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختوانخواہ میں جو حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔ہمارے اور بھی بہت سے ساتھی پیپلز پارٹی میں آنا چاہتے ہیں۔ہم پیپلز پارٹی میں بطور ورکر کام کرنے کا خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا ہے ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔ہمارے خلاف پی ٹی آئی نے جو ایکشن لیا اب اس کی کوئی اہمیت نہیں۔خاتون رکن اسمبلی نگینہ خان نے کہا کہ ہم پر بنا ء تحقیقات کے الزامات لگائے گئے۔پی ٹی آئی نے جو نوٹس جاری کئے ہیں اس میں کچھ واضح نہیں لکھا۔پی ٹی آئی کے بہت سے اراکین صوبائی اسمبلی نالاں ہیں ۔ مختلف جماعتوں سے سب کو پیشکش ہیں ،ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ کام کریں گے۔پیپلز پارٹی خیبر پختوانخواہ کے صدر ہمایوں خان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید افراد پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گے۔عمران خان خیبر پختوانخواہ میں ناکام ہوچکے ہیں، پشاور کا حال دیکھ لیں، لگتا ہے خدانخواستہ دشمن نے اس پر حملہ کیا ہے۔

datetime 26  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے خیبر پختوانخواہ سے اراکین اسمبلی زاہد درانی ،عبید اللہ مایار اورنگینہ خان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے والوں نے سابق صدر مملکت و پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کر کے باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا ۔ آصف علی زرداری نے نئے شامل ہونے والوں کو خو ش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ خیبر پختوانخواہ میں پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہو گی ۔

اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی امنگوں کی سیاست کی ہے اور انشا اللہ آئندہ بھی اس پر کاربند رہیں گے۔ پیپلز پارٹی کو متحرک کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں اور انشااللہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپو رکامیابی حاصل کرے گی ۔ شمولیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زاہد درانی نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے فاؤنڈر ممبر تھے او رجدوجہد کے ذریعے پارٹی کو مقام پر پہنچایا ۔پی ٹی آئی کو اب نظریے کی نہیں الیکٹیبل کی ضرورت ہے۔ہم پر جوالزامات لگائے گئے ہم نے ان کی وضاحت کی لیکن پھر بھی کمیٹی کا کوئی رکن ہم سے ملنے نہیں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر جماعتوں کے لوگ رابطے میں تھے لیکن پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے سے زیر اعتاب تھے ،ہمیں دشمنی کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں دیگر جماعتوں سے لوٹوں کو شامل کیا گیا،پی ٹی آئی میں اب منی فیکٹرز اور الیکٹیبیلٹی فیکٹر چلنے لگا ہے۔انہوں نے کہا کہخیبر پختوانخواہ میں تھوڑی مس کیلکلیشن ہوئی ہے،ضروری نہیں کہ لوگ پیسے پر بکے ہوں ، پسند نا پسند کا عنصر بھی تو ہو سکتا ہے۔عبید اللہ مایار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختوانخواہ میں جو حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔ہمارے اور بھی بہت سے ساتھی پیپلز پارٹی میں آنا چاہتے ہیں۔ہم پیپلز پارٹی میں بطور ورکر کام کرنے کا خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں جو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا ہے ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔ہمارے خلاف پی ٹی آئی نے جو ایکشن لیا اب اس کی کوئی اہمیت نہیں۔خاتون رکن اسمبلی نگینہ خان نے کہا کہ ہم پر بنا ء تحقیقات کے الزامات لگائے گئے۔پی ٹی آئی نے جو نوٹس جاری کئے ہیں اس میں کچھ واضح نہیں لکھا۔پی ٹی آئی کے بہت سے اراکین صوبائی اسمبلی نالاں ہیں ۔ مختلف جماعتوں سے سب کو پیشکش ہیں ،ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ کام کریں گے۔پیپلز پارٹی خیبر پختوانخواہ کے صدر ہمایوں خان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید افراد پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گے۔عمران خان خیبر پختوانخواہ میں ناکام ہوچکے ہیں، پشاور کا حال دیکھ لیں، لگتا ہے خدانخواستہ دشمن نے اس پر حملہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…