اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

ن لیگ کا تحریک انصاف کو جواب، پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا

datetime 26  اپریل‬‮  2018 |

لاہور (نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے کہ تاحیات نا اہلی پارلیمنٹ میں قانون میں ترمیم ہونے تک ہے، آئندہ پارلیمنٹ کے قیام کے بعد 62ون ایف بھی 58ٹو بی کی طرح قصہ پارینہ بن جائے گا ،وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کا فیصلہ درست نہیں ، انہیں ایک تکنیکی غلطی کی بناء پر سیاست سے نا اہل قرار دیا گیا، اقامہ اثاثہ نہیں جسے ظاہر کیا جائے،62ون ایف کے ہونے تک نا اہلیاں ہوتی رہیں گی،پی ٹی آئی پورے پاکستان سے لوگوں کو لاہور لا کر

جلسہ کرنے جار ہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا اور ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ آج تک سیاستدانوں نے کبھی اپنے گوشوارے خود سے نہیں بھرے جس کی وجہ سے کاغذات میں کوئی نہ کوئی غلطی رہ جاتی ہے اور اس کی بناء پر سیاستدان کو نااہل قرار دے دیا جاتا ہے ۔خواجہ آصف کو ایک تکنیکی غلطی کی بناء پر سیاست سے نااہل قرار دیا گیا لیکن اس کے باوجود سیاست میں ان کا اتنا اثر و رسوخ ہے کہ وہ سیالکوٹ میں اپنی جگہ کوئی بھی امیدوار نامزد کر دیں تو وہ بھی کامیاب ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور خواجہ آصف کے کیسز میں بہت فرق ہے ، نواز شریف کو محض اس لئے نااہل قرار دیا گیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے سے نہ لی جانے والی تنخواہ کا اثاثوں میں ذکر نہیں کیا تھا جبکہ خواجہ آصف کو محض ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے سیاست سے نااہل قرار دیا گیا ہے،اقامہ اثاثہ نہیں جسے ظاہر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تاحیات نا اہلی پارلیمنٹ میں ترمیم ہونے تک ہے،آرٹیکل 62ون ایف کے ہونے تک نا اہلیاں ہوتی رہیں گے،پنڈی کے شیطان کا فیصلہ آئے وہ بھی نا اہل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ فیصلے حاصل کرکے ایوانوں تک نہیں پہنچا جاتا،اچھل کود سے کچھ نہیں ہو گا فیصلہ عوام کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ الیکشن میں بہت کم وقت رہ گیا ہے

اور سیاسی جماعتوں نے جتھے بنانے شروع کر دیئے ہیں ۔ بلوچستان میں بھی ایک سیاسی جتھہ بنا جس نے سیاست میں جو کردار ادا کیا وہ سب نے دیکھا ، اب پنجاب میں بھی ایسا ایک جتھہ قائم ہو رہا ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بجٹ پیش تو ہوگا مگر ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ پورے سال کا ہوگا کہ 4ماہ کا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے 29اپریل کو جلسہ کریں گے اور وہ کہہ رہے ہیں کہ

سارے پاکستان سے لوگوں کو لائیں گے تو اچھا جلسہ ہوگا ۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہتحریک انصاف کو مینار پاکستان پرجلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی،عثمان ڈارمٹھائیاں کھالیں،الیکشن کی شام افسردہ ہونا ہے،ایسے فیصلوں سے فرق نہیں پڑتا،سیاست میں اصل فیصلہ عوام کا ہوتا ہے،چوہدری نثار مسلم لیگ ن میں ہیں اور رہیں گے۔انہوں نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی شیخ رشید کا فیصلہ نہیں ہوا،وہ بھی نااہل ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…