اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب کا کہنا ہے کہ ان کے دل میں خواجہ آصف کیلئے بالکل بھی عزت نہیں ہے لیکن منتخب نمائندوں کو عدالتوں کے ذریعے نا اہل قرار دینا درست نہیں ۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں ایمان زینب نے کہا کہ غیر منتخب شدہ لوگوں کی جانب سے لوگوں کو نا اہل کیا جانا نہ صرف خطرناک ہے بلکہ قوم کے مجموعی مینڈیٹ پر بہت بڑا ڈاکہ ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگ
مسلم لیگ ن یا تحریک انصاف کے لوگوں کو ناپسند کرتے ہوں گے لیکن یہ ووٹرز کا حق ہے کہ ان کی نمائندگی کون کرسکتا ہے۔خیال رہے کہ خواجہ آصف اور شیریں مزاری میں اسمبلی اجلاسوں کے دوران اکثر تو تکرار ہوتی رہتی ہے۔ خواجہ آصف نے ایک اجلاس کے دوران شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی بھی قرار دیا تھا۔ ایمان مزاری کی جانب سے خواجہ آصف نا اہلی کیس سے قبل ایسا ٹویٹ آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔