بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردی ختم کردی ہے،افغانستان میں داعش کی موجودگی خطے کیلئے عدم تحفظ کا باعث ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع نے یہ بات چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
وفاقی وزیر نے شرکا کو پاکستان میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اپنے ہزاروں شہریوں اور فوجیوں کی جانی قربانیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے 120 ارب ڈالرز سے زائد نقصان اٹھایا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پارلیمنٹ نے جامع قومی لائحہ عمل اپنایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردی ختم کردی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان میں داعش کی موجودگی خطے کیلئے عدم تحفظ کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کو متعدد قسم کے مسائل کا سامنا ہے جن میں شدت پسندی، غربت، واٹرمینجمنٹ نہ ہونے جیسے مسائل، منشیات، پناہ گزینوں، انسانی سمگلنگ اور سرحدوں کے مسائل شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو باہمی مسائل کا بھی سامنا ہے لیکن ان مسائل سے ہمارے اجتماعی کام میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہئے ۔ وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردی ختم کردی ہے،افغانستان میں داعش کی موجودگی خطے کیلئے عدم تحفظ کا باعث ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع نے یہ بات چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ وفاقی وزیر نے شرکا کو پاکستان میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اپنے ہزاروں شہریوں اور فوجیوں کی جانی قربانیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے 120 ارب ڈالرز سے زائد نقصان اٹھایا،