اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

بڑا گرینڈ الائنس،تحریک انصاف نے سندھ میں عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اتحادیوں کے نام بھی سامنے آگئے،سیاسی صورتحال مکمل تبدیل

datetime 25  اپریل‬‮  2018 |

عمرکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کا بھرپور مقابلہ اور پیپلزپارٹی کو سندھ میں ٹف ٹائم دینے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے اس سلسلے میں عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو خصوصی ٹاسک دے دیا ہے 29اپریل لاہور جلسے بعد عمران خان کراچی کا دورہ کرینگے اس دورے میں عمران خان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا اور پی ایس پی کے مصطفی کمال اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماؤں سے خصوصی ملاقاتیں کرینگے

یہ بھی معلوم ہوا ہے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی اہم شخصیت پیپلزپارٹی کے کو چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا مقابلہ کرینگے تو دوسری طرف سندھ میں مسلم لیگ ن نے ایم ایم اے اور ایم کیو ایم پاکستان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے “این این آئی “کو قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ چند روز میں سندھ کے منظر نامے میں کئی اھم تبدیلیاں دیکھنے کو ملے گی پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں بھرپور تیاریوں کیساتھ پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع مطابق اس اہم ٹاسک پر تحریک انصاف کے وائس چیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کام شروع کر دیا ہے اور بہت جلد عمران خان کراچی کا دورہ کرینگے عمران خان اس دورے کے دوران حروں کے روحانی پیشوا مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سندھ کے اہم رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کرینگے ذرائع مطابق کوشش کی جاری ہے کہ اگر تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں اور پاک سرزمین پارٹی “پی ایس پی”میں انتخابی اتحاد اگر نہیں ہوتا تو کم ازکم سندھ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوجائے تحریک انصاف نے سندھ کے مختلف اضلاع جن میں بدین گھوٹکی سانگھڑ جیکب آباد میرپورخاص تھرپارکرعمرکوٹ سکھر ،ٹنڈہ الہ یار ،اور نواب شاہ وغیرہ کو اپنا خاص ہدف بنانے کا فیصلہ کیا ہے یہ امر قابل ذکر ہیکہ سندھ میں مخدوم شاہ محمود قریشی کے لاکھوں مریدین ہیاس کے علاوہ سندھ میں تحریک انصاف کا اپنا ووٹ بنک بھی موجود ہے

ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے ایک اہم شخصیت سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے کو چیرمین آصف علی زرداری کے سامنے الیکشن میں مقابلہ کرینگے اس کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف نے ممتاز علی بھٹو اور سابق وزیراعلی لیاقت جتوئی کو سندھ کی قوم پرست جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک دینے کا فیصلہ کیا ہے تحریک انصاف نے سندھ میں پیپلزپارٹی پر دبا بڑھانے کے لیے سندھ میں پیپلزپارٹی کے وزرا اور اہم رہنماوں کی مبینہ کرپشن کے خلاف میڈیا کمپین میں وائٹ پیپرز شایع کیے جائیں گے دوسری طرف سندھ میں مسلم لیگ نواز نے بھی بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں آنے کے لیے صف بندی کررہی ہے

مسلم لیگ ن نے سندھ میں بالخصوص کراچی اور شہری علاقوں کے علاوہ اندرون سندھ کے کچھ حلقوں جہاں مسلم لیگ ن کا اپنا ووٹ بنک ہے وہاں ایم ایم اے،ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے کراچی کا دو دفعہ دورہ کیا ہے اور امکان ہیکہ بہت جلد میاں شہبازشریف حیدرآباد اور اندرون سندھ کا دورہ کریں گے ذرائع مطابق میاں شہبازشریف اپنے آہندہ دورہ سندھ میں مسلم لیگ نواز کے ناراض رہنما سید غوث علیشاہ سے ملاقات کرکے غوث علی شاہ کو راضی کرنے کی کوشش کرینگے سیاسی حلقوں کا کہنا ہیکہ آہندہ کچھ روز میں سندھ کی سیاست میں اہم ہلچل ہونے جاری ہے اور سندھ کے سیاسی منظر نامے میں ایک نمایاں تبدیلی دیکھی جاسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…