اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف سینئر صحافی عارف نظامی نے انکشاف کیا ہے کہ جہاں تک چوہدری نثار علی خان کا تعلق ہے وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں ، 29اپریل کو لاہور میں جلسہ ہو یا نہ تحریک انصاف کیلئے یہ ایک بڑی وکٹ ثابت ہو گی ۔ خبر کی تفصیل کے مطابق سینئر صحافی عارف نظامی نے ایک پروگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ
چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت تحریک انصاف کیلئے ایک بڑی وکٹ ثابت ہو گی ۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار شہباز شریف کے قریبی دوست جبکہ نواز شریف کے خاص آدمی رہے ہیں ۔ نواز شریف کے اداروں سے ٹکرائو کے بیانات پر چوہدری نثار علی خان کافی مایوس ہوئے ہیں ۔ اور انہوں نے بذات خود بھی ان کے بیانات کی حمایت کرنے سے انکار بھی کیا ہے ۔