پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کا مارکیٹ سے جعلی ادویا ت کو فوری اٹھانے کا حکم

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جعلی ادویات سازی کے کیس کی سماعت کے دوران مارکیٹ سے جعلی ادویات کو فوری اٹھانے کا حکم دیدیا جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہیں کہ نیب جو پرتول رہا ہے وہ ٹھیک نہیں‘کل جو اجلاس منسوخ ہوا اسکی بھی ایک وجہ ہے‘نیب اپنی جگہ پر واپس آجائے‘نیب ،ایف آئی اے ڈریپ معا ملات میں دخل اندازی نہ کریں اور اپنی رپورٹ 15دن میں جمع کروائیں۔

ڈریپ کی کیا کارکردگی تھی؟‘ ڈریپ اپنا کام جاری رکھے اور بتائے وہ جعلی ادویات کا خاتمہ کتنے عرصے میں کرے گی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے جعلی ادویات سازی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ ڈی جی ایف آئی اے کی جعلی ادویات کیس کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی جعلی ادویات بنانیوالی فیکٹری کیخلاف مقدمے میں چالان جمع کرایاگیاہے۔چالان کے مطابق فیکٹری مالک چودھری عثمان گناہ گار ہے۔ڈی جی نے ملزم کے عزیز پولیس والے کو بری کر دیا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ڈی جی ایف آئی اے کدھر ہیں ان کو بلوا لیں۔کیا ڈی جی ایف آئی اے نے خود تحقیقات کی ہیں؟انہوں نے کہا دباؤ ڈالنے والے آرپی آو بہاولپورکو بے قصور قراردیدیا گیا۔چیف جسٹس نے پوچھا کہ ملزم کیخلاف کتنے مقدمات درج کیے گئے؟جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ملزم عثمان کیخلاف3 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔اس موقع پر چیف جسٹس نے حکم دیا کہ مارکیٹ سے جعلی ادویات فوری اٹھا لی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈریپ کی کیا کارکردگی تھی‘ ڈریپ کو کہا کہ وہ اپنا کام جاری رکھیں۔ڈریپ سے پوچھا کہ وہ جعلی ادویات کا خاتمہ کتنے عرصے میں کرے گی۔چیف جسٹس نے ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب جو پرتول رہا ہے وہ ٹھیک نہیں،کل جو اجلاس منسوخ ہوا اسکی بھی ایک وجہ ہے۔نیب اپنی جگہ پر واپس آجائے۔انہوں نے کہا کہ نیب ،ایف آئی اے ڈریپ معا ملات میں دخل اندازی نہ کرے اور اپنی رپورٹ 15دن میں جمع کروائیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…