بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیا آپ ناخن گوشت میں گھسنے سے پریشان ہیں؟ تو یہ ٹوٹکے آزمائیں

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ اس وقت کیسے پرسکون رہ سکتے ہیں اور چل پھر سکتے ہیں جب کوئی ناخن گوشت میں گھس جائے؟ایسا ہونے پر معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوتے ہیں جبکہ پیر میں انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔اور یہ ایسا عام مسئلہ ہے جس کا سامنا ہزاروں بلکہ لاکھوں افراد کو ہوتا ہے بلکہ برسوں تک ہوتا ہے حالانکہ اس سے نجات پانا اتنا زیادہ مشکل بھی نہیں۔

پاؤں کے ناخن کا گوشت میں گڑ جانا ایک انتہائی تکلیف دہ مگر پیروں کا بہت عام مسئلہ ہے جو ناخن کے ایک یا دونوں جانب ہوسکتا ہے۔تنگ جوتے، چوٹ، جینز اور غلط انداز سے ناخن کاٹنا اس کی وجہ بنتے ہیں اور ایسا ہونے پر درد، سوجن، سرخی یا انفیکشن کا سامنا بھی ہوتا ہے۔ تاہم اگر اس کا سامنا ہو تو یہ گھریلو ٹوٹکے آرام پہنچانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ نمک اپنے پیر کو اپسم نمک ملے پانی میں 15 سے 20 منٹ کے لیے روزانہ 2 مرتبہ ڈبو دیں، اگر ناخن میں انفیکشن نہیں ہوا ہوگا تو وہ باہر اگنے لگے گا اور پھر اسے اوپر سے مناسب طریقے سے کاٹ لیں۔ ناخن کی وہ علامات جو مختلف امراض کا خطرہ ظاہر کریں روئی یہ اس حوالے سے مقبول ٹوٹیکا ہے جس میں روئی کا ایک ٹکڑا ناخن کے اندر اس جگہ رکھ دیتے ہیں جہاں وہ جلد میں گھستا ہے، اس کے بعد ناخن باہر کی جانب اگنے لگتا ہے اور آپ کو اسے ٹھیک طرح سے کترنے کا موقع مل جاتا ہے، انفیکشن سے بچنے کے لیے روئی کے ٹکڑے کو سیب کے سرکے میں ڈبو کر رکھیں اور روزانہ اسے بدل دیں۔ دانت صاف کرنے والا دھاگا جلد میں گھسنے والے ناخن کی سمت کو بدلنے کے لیے دانت صاف کرنے والے نرم دھاگے کا ایک ٹکڑا اس کے کونے میں رکھیں، دھاگے کے باہر نکلنے والے حصے کو کاٹ کر اسے وہاں چھوڑ دیں، اس طریقہ کار سے ناخن کو متاثرہ حصے سے الگ کرکے درد میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

وکس وکس کی تھوڑی سی مقدار متاثرہ ناخن پر مل لیں اور پھر پٹی سے ڈھانپ دیں، وکس میں موجود آئلز جراثیم کش خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں جبکہ اس کا چکنا پن ناخن کو نرم کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے اس کے رخ کو موڑنا آسان ہوجاتا ہے۔ ہلدی ایک چائے کا چمچ ہلدی لے کر کچھ مقدار میں پانی میں ملا کر پیسٹ بنالیں اور اسے متاثرہ حصے میں لگا کر کچھ گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں اور پھر صاف کریں ۔

یا پٹی سے ڈھانپ کر اس پیسٹ کو خشک ہونے دیں، ضرورت پڑنے پر یہ عمل دوبارہ دہرائیں۔ ورم کش اور درد میں کمی لانے والی خصوصیات کی بناءہلدی اس تکلیف سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ سیب کا سرکہ سیب کا سرکہ جراثیم کش اور ورم کش خصوصیات رکھتا ہے، جو انفیکشن کی روک تھام کرنے کے ساتھ سوجن کی شکار جلد کو آرام پہنچاتا ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے کچھ مقدار میں روئی لیں۔

اور اسے سیب کے سرکے میں ڈبو دیں۔ اس کے بعد متاثرہ ناخن پر رکھ کر اوپر سے پٹی باندھ لیں اور کچھ گھنٹوں کے لیے ایسے ہی رہنے دیں۔ پٹی اتارنے کے بعد جگہ کو خشک کرلیں۔ ناخن صحت کے بارے میں کیا بتاتے ہیں؟ لیموں کا عرق اور شہد لیموں اور شہد بھی جلد کے لیے جراثیم کش اثرات کے حامل ثابت ہوتے ہیں اور وہ متاثرہ ناخن میں ممکنہ انفیکشن کے خلاف لڑتے ہیں۔

ایک قطرہ لیموں کا عرق اور تھوڑا سا شہد متاثرہ حصے میں لگائیں ، اس کے بعد متاثرہ حصے کو پٹی سے لپیٹ دیں اور رات بھر کے لیے چھوڑ دیں۔ اس عمل کو ہر رات اس وقت دہرائیں جب تک ناخن بہتر نہیں ہوجاتا۔ ناخن کو صحیح طرح کاٹیں اگر اس مسئلے سے آئندہ بچنا چاہتے ہیں تو اپنے ناخن کو درست طریقے سے تراشیں۔ ہمیشہ کونوں سے ناخن کو کاٹنا شروع کریں، درمیانی حصے سے نہیں۔ کونے جتنے ہموار ہوں گے ۔

اتنا ہی ناخن گوشت میں دھنسنے کا امکان کم ہوتا ہے، نوکیلے کونوں سے گریز کریں اور نہ ہی انہیں بہت زیادہ مختصر کاٹیں کیونکہ ایسا کرنے میں ان کا جلد میں دھنسنا ممکن ہوجاتا ہے۔ ہر 2 سے 3 ہفتے میں ناخن کاٹیں۔ آرام دہ جوتے پہنیں اگر کبھی اس مسئلے کا سامنا ہوچکا ہے تو ایسے جوتوں کا انتخاب کریں جو انگلیوں کو زیادہ اسپیس فراہم کرسکے، بہتر تو یہ ہے کہ نرم فائبرک سے بنے جوتے استعمال کریں۔

جو جلد کو ‘سانس’ لینے کا موقع دیں جبکہ انگلیوں کو جگہ بھی دیں۔ تنگ اور غیر آرام دہ جوتے اکثر گوشت ناخن میں دھنسنے کا باعث بنتے ہیں۔ ڈاکٹر سے رجوع کریں اگر کوئی طریقہ کام نہ آئے اور ناخن 2 سے 3 دن میں بہتر نہ ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ جنرل پریکٹیشنر بھی عام طور پر اس مسئلے کا علاج کرنے میں کامیاب رہتے ہیں تاہم اگر معاملہ پیچیدہ ہو یا متاثرہ جگہ بہت زیادہ سوج جائے تو کسی اسپشلسٹ سے رجوع کریں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…