منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

عمران خان اور آصف علی زرداری میں ڈیل ہوگئیجس کے تحت عمران خان اب وزیراعظم نہیں بلکہ کس اہم عہدے کے امیدوار ہونگے؟ اہم سیاسی شخصیات کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 24  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بڑا دعوی کر تے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے جن اراکین پارلیمنٹ کو نکالا گیا وہ کسی چلے کا نیتجہ تھا، عمران خان کی پارٹی میں اب الیکشن ٹکٹ کیساتھ چلے کی فیس بھی وصول کی جاتی ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے یہ بھی دعوی کیا کہ درحقیقت عمران خان اور

آصف علی زرداری ڈیل کر چکے ہیں جس کے مطابق عمران خان عہدہ صدارت کے امیدوار ہوں گے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سارے پاکستان کے ضمیر فروش اور لوٹے عمران خان نے اکٹھے کیے لیکن اب وہ بیشک اپنا نام عمرں سنجرانی بھی رکھ لیں ان کی ڈیل کامیاب نہیں ہو گی۔ انہوں نے عمران خان پر واضح کیا کہ عام انتخابات سینیٹ ہال کا الیکشن نہیں، فیصلہ پولنگ بوتھ پر عوام کے ووٹ سے ہو گاانہوں کہا کہ عام انتخابات سینیٹ ہال کا الیکشن نہیں شرط لگانے کو تیار ہو کہ،اگلے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگئی طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سارے پاکستان کے ضمیر فروش اور لوٹے جمع کرنے بعد عمران خان کہتے ہیں کہ سب سے زیادہ لوٹے ہماری پارٹی سے نکلے انہوں نے برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے خطاب پر عمران خان کو طعنے بھی دئیے اور کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے عمران خان برطانوی پارلیمنٹ کے باہر والے کمرے میں جاکر بڑی خوشی اور فخر محسوس کررہے ہیں۔ طلال چوہدری نے لگے ہاتھوں 29 اپریل کو لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے کو عالی یوم رقص کی تقریب بھی قرار دیا۔(مسعود)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…