انقرہ(آئی این پی)ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ یورپ میں انتہا پسندی کے فروغ کا سبب سیاست دانوں کی زہرت آلود زبان ہے، نفرت آمیز بیانات کے نتائج خطرناک ہوں گے،نوجوانوں کو دنیا میں امن و آشتی کے پھیلاو میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، انتہا اور بنیاد پرستی کے خاتمے کیلیے اتحاد و یک جہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکوزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ مغربی یورپ میں انتہا پسندی میں اضافے کا ایک سبب بعض سیاست دانوں کی نفرت آمیز زبان ہے۔
جس کا نتیجہ خطرناک ہوگا۔وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ مغربی یورپ میں انتہا پسندی میں اضافے کا ایک سبب بعض سیاست دانوں کی نفرت آمیز زبان ہے جس کا نتیجہ خطرناک ہوگا۔ انہوں نے اس بات کا اظہار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے “امن و سلامتی” نامی ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ نوجوانوں کو دنیا میں امن و آشتی کے پھیلاو میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جس کیلیے سیاست دانوں پر بھی ذمے داری عائد ہوتی ہے،مغربی یورپ میں بڑھنے والی انتہا پسندی کا ایک سبب بعض سیاست دانوں کی زہر اگلتی زبان ہے جو کہ معاشروں میں فتنہ پیدا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتہا اور بنیاد پرستی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلیے اتحاد و یک جہتی پر عمل کرنا ہم سب کا اولین فریضہ ہے جبکہ نوجوانوں میں اس کا شعور پیدا کرنے کیلیے ہم تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے۔