اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

غریب کھلونا فروش کی 4سالہ بیٹی جنسی زیادتی کے بعد قتل، معصوم پری کی لاش دیکھ کر پولیس اہلکار بھی پھوٹ پھوٹ کر روپڑے ، دلخراش واقعہ

datetime 24  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 4سالہ بچی حیوانگی کی بھینٹ چڑھ گئی، زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بیدردی سے قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں دل دہلا دینے والے واقعے نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ 4سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بیدردی سے قتل کر کے لاش پھینک دی گئی۔

بچی کی لاش دیکھ کر پولیس اہلکار بھی رو پڑے۔ دلخراش واقعہ جمعرات کی شب کا ہے جب 4 سالہ بچی کی لاش ملنے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی اور خوف پھیل گیا۔ننھی بچی کو انتہائی حیوانیت کا نشانہ بنانے کے بعد نہایت بیدردی سے قتل کر کے اس کی لاش پھینک دی گئی تھی۔ حیوانیت کے واقعہ کی گواہی سیڑھیوں پر موجود خون کے دھبے دے رہے تھے۔ پولیس نے ننھی بچی کے ایک رشتہ دار کو واقعہ کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔اندوہناک واقعہ کے معاملے کی شنوائی کے لیے وکلا نے بھی ملزم کی طرف سے عدالت میں پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے اور وکلا کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ میں ملوث کسی بھی شخص کی طرف سے عدالت میں پیش نہیں ہونگے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ننھی بچی کا والد کھلونے بیچتا ہے۔اور جب بچی کو اغوا کیا گیا تو وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ پورچ میں سو رہی تھی۔پولیس نے تحقیقات کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد حاصل کر لی ہےجس میںواقعہ کے وقت کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک آدمی بچی کو سائیکل پر اغوا کر کے لے کر جا رہا ہے۔سی سی ٹی وی میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ آدمی واپسی پر اکیلا تھا۔اس واقعے کے بعد علاقے کے لوگ شدید سراپا احتجاج ہیں اور انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔بچی کی لاش کی حالت نہایت دلخراش تھی پولیس اہلکار بچی کی لاش کو اٹھا کر لے جا رہا تھا تو اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے جس کے بعد باقی پولیس اہلکار بھی رو پڑے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…