پیر‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2026 

پاکستان پر امن ہے ، عالمی سطح پراسکے خلاف منفی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے ، مارٹن ہرزر

datetime 24  اپریل‬‮  2018 |

فیصل آباد (آئی این پی) جرمنی کے کمرشل کونسلر ڈاکٹر مارٹن ہرزر نے کہا ہے کہ پاکستان بالخصوص ٹیکسٹا ئل سٹی انتہائی پر امن شہر ہے جبکہ عالمی سطح پر پاکستان کے بارے میں منفی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے جی ایس پی پلس کی وجہ سے پاکستان سے جرمنی کی ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 16 فیصد کا اضافہ ہوا یہ اضافہ ابھی ناکافی ہے جس میں مزید کئی گنا اضافے کی گنجائش ہے جرمنی کے سرمایہ کار پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں۔

اِس سلسلے میں جرمنی کے تاجروں پر مشتمل ایک وفد بہت جلد پاکستان کا دورہ کرے گا وہ گز شتہ روز ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا پاکستان میں برآمدی مصنوعات کی پیداواری لاگت کو کم کرنے اور معیار کی بہتری کیلئے جرمنی پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر اور بالخصوص ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کوجدید مشینری فراہم کر رہا ہے اور اس سلسلہ میں جرمنی کی بڑی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے بھی شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائیگی انہوں نے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانا ہے اور اس مقصد کیلئے وہ جرمنی کے بزنس مینوں کو پاکستان کے دورے کی ترغیب دینگے کمرشل کونسلر کے ہمراہ اُن کے کمرشل سپشلسٹ اکنامک و ٹریڈ عمر مجید بھی موجود تھے دریں ثناء خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں نعیم احمد نے اپنی ایسوسی ایشن کا مختصر تعارف کرایا اور بتایا کہ پی ایچ ایم اے بُنے ہوئے کپڑے کی تیاری اور برآمد کی سب سے بڑی اور منتخب تنظیم ہے پاکستان بھر میں اس کی ممبر کمپنیوں کی تعداد 1600 سے زائد ہے اور اس ایسوسی ایشن کو ملک میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقعے فراہم کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے انہوں نے بتایا کہ پی ایچ ایم اے کے ممبر سالانہ 3.2 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کماتے ہیں جبکہ ایسوسی ایشن کے دفاتر فیصل آباد کے علاوہ کراچی، لاہور اور سیالکوٹ میں بھی ہیں یہ ایسوسی ایشن حکومت کو ٹیکسٹائل بارے پالیسیوں کی تشکیل کیلئے بھی مشورے دیتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چوہے کھانا بند کریں


ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…