بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان تحریک انصاف کے بینرز پر عمران خان کیساتھ آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر آویزاں۔۔یہ کام کس نے کروایا؟پتہ چل گیا

datetime 24  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک)گوجرانوالہ پی ٹی آئی امیدواروں نے انتخابی پینا فلیکسز پر عمران خان کے ساتھ آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر لگوا دیں۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 80سے تحریک انصاف کے امیدوار ناصر چیمہ اور صوبائی حلقے پی پی 53کے امیدوار مہر ناصر حسین آرمی چیف اور چیف جسٹس کے حق میں ایک ریلی نکال چکے ہیں۔ ناصر چیمہ نے 20اپریل کو آرمی چیف اور چیف جسٹس کی حمایت میں ایک ریلی نکالی تھی،

ریلی کے سلسلے میں اخبارات میں بھی اشتہارات دئیے گئے تھے ، ریلی سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل تھی ۔ گاڑیوں پر سوار ریلی کے شرکا نے آرمی چیف اور چیف جسٹس کی حمایت میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ ان پلے کارڈز پر عوام، آرمی اور عدلیہ کے ایک پیج پر ہونے سے متعلق نعرے اور تحریریں درج تھیں۔ ریلی ختم ہوتے ہی مقامی انتظامیہ نے آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر والے بینرز اتار دئیے تھے جس پر تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے شدید احتجاج کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…