بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

ووٹ بیچنے کے الزامات کا طوفان تحریک انصاف کو لے ڈوبا، ایک اور اہم ترین رہنما اور صوبائی وزیر نے تحریک انصاف سے استعفے کا اعلان کردیا،قیادت پر سنگین الزامات عائد

datetime 23  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشہرہ کینٹ(آن لائن)ایم پی اے قربان خان کی رہائشگاہ پر ہونے والے 14 ایم پی ایز کے پریس کانفرنس میں صوبائی رابطے کے وزیر عبدالحق نے وزارت اور تحریک انصاف سے استعفیٰ دے دیا اور انہوں نے وزارت عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک پر لعنت بھیجنے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں نظریاتی کارکنوں کیلئے کوئی جگہ نہیں اور پرویز خٹک کے جائز

اور ناجائز کام کی حمایت کرنے والے تحریک انصاف کا حصہ ہے جبکہ نظریاتی ایم پی ایز کو بدنام کرنے کیلئےان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے حالانکہ پرویز خٹک ہارس ٹریڈنگ کے بے تاج بادشاہ ہے اور صوبے میں ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد پرویز خٹک نے رکھی ہم نے نہ پہلے ہارس ٹریڈنگ کی اور نہ آئندہ کریں گے اور عمران خان نے پرویز خٹک کی ایماء پر پارٹی کے نظریاتی ایم پی ایز کو بدنام کر کے ہم پر بے بنیاد الزامات لگائیں ہم ایسے وزیراعلیٰ اور وزارت پر لعنت بھیجتے ہیں ہمارے ساتھی 22 ایم پی ایز کا مطالبہ ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فوری طورپرمستعفی ہوجائے ہم اس سلسلے میں اپوزیشن سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اپوزیشن بھی ہمارا ساتھ دے انہوں نے کہا کہ 22 ایم پی ایز کے علاوہ دیگر ایم پی ایز بھی بہت جلد تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف کا صوبے سے صفایا کردیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم عمران خان کے جھوٹے وعدوں میں آکر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی کہ تحریک انصاف حقیقی معنوں میں عوام کو انصاف دیں گے اور تبدیلی لائیں گے لیکن انہوں نے خیبرپختونخوا کو 60 پیچھے دھکیل دیا ہے اور جتنی کرپشن ان لوگوں نے صرف پشاور میں ہے 60 سالہ تاریخ میں کسی نے بھی نہیں کی اور جنگلہ بس کی آڑ میں پشاور کو کمیشن کی خاطر کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…